728 x 90

ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی بلاتعطل دستیابی یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیرخزانہ

ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی بلاتعطل دستیابی یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیرخزانہ

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی بلاتعطل دستیابی یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے یہ بات آج (پیر) کو اسلام آباد میں خطے کی تازہ ترین صورتحال کے تناظر میں پٹرول کی قیمتوں پر نظر رکھنے والی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی بلاتعطل دستیابی یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے یہ بات آج (پیر) کو اسلام آباد میں خطے کی تازہ ترین صورتحال کے تناظر میں پٹرول کی قیمتوں پر نظر رکھنے والی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

وزیر خزانہ نے کہاکہ توانائی کی عالمی منڈیوں میں اس وقت شدید اتار چڑھاؤ کی صورتحال ہے تاہم پاکستان کی سپلائی پوزیشن مستحکم اور اچھی اور منظم منصوبہ بندی اور قریبی بین الوزارتی رابطوں کی وجہ سے ہے۔

انہوں نے کہا کہ کمیٹی بروقت اور مربوط پالیسی اقدامات یقینی بنانے کے لیے روزانہ کی بنیاد پر توانائی کی عالمی منڈیوں، ملکی ذخائر اور فراہمی کی صورتحال پر نظر رکھے گی۔

کمیٹی نے توانائی کے شعبے میں ہونے والی پیشرفت کا روزانہ جائزہ جاری رکھا اور بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال کی روشنی میں قومی تیاری کے اقدامات کا جائزہ لیا۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos