728 x 90

ملک بھر میں 523 میں سے 280 فیڈرز مکمل اور 237 جزوی طور پر بحال

ملک بھر میں 523 میں سے 280 فیڈرز مکمل اور 237 جزوی طور پر بحال

پاور ڈویژن کی 9 ستمبر تک کی رپورٹ کے مطابق سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بجلی کی بحالی کا عمل جاری ہے۔ فیسکو کے زیرِ انتظام علاقوں ٹوبہ ٹیک سنگھ، فیصل آباد، چنیوٹ، جھنگ، سرگودھا، میانوالی اور ڈی آئی خان میں 27 گرڈ اور 80 فیڈرز متاثر ہوئے۔ ان میں سے 19 فیڈرز مکمل جبکہ

پاور ڈویژن کی 9 ستمبر تک کی رپورٹ کے مطابق سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بجلی کی بحالی کا عمل جاری ہے۔

فیسکو کے زیرِ انتظام علاقوں ٹوبہ ٹیک سنگھ، فیصل آباد، چنیوٹ، جھنگ، سرگودھا، میانوالی اور ڈی آئی خان میں 27 گرڈ اور 80 فیڈرز متاثر ہوئے۔ ان میں سے 19 فیڈرز مکمل جبکہ 57 جزوی طور پر بحال کر دیے گئے۔ فیسکو کے 202328 متاثرہ صارفین میں سے 94742 صارفین کو بجلی فراہم کر دی گئی ہے جبکہ باقی 107586 صارفین کیلئے بجلی کی بحالی کا کام 10 ستمبر تک مکمل ہونے کی توقع ہے۔

لیسکو کے لاہور، اوکاڑہ، شیخوپورہ، قصور اور ننکانہ میں 67 متاثرہ فیڈرز میں سے 59 مکمل اور 8 جزوی طور پر بحال ہو چکے ہیں۔ لیسکو کے 73734 متاثرہ صارفین میں سے 65721 صارفین کیلئے بجلی بحال کر دی گئی ہے، جبکہ باقی 8013 صارفین کیلئے بحالی کا عمل 9 سے 10 ستمبر تک مکمل کیے جانے کی توقع ہے۔ شیخوپورہ میں بجلی کی بحالی مکمل ہو چکی ہے۔

میپکو کے زیرِ انتظام علاقوں کے 161 متاثرہ فیڈرز میں سے 4 مکمل اور 155 جزوی طور پر بحال ہو چکے ہیں۔ میپکو میں 166724 صارفین متاثر ہوئے، اور پانی اترنے پر مکمل بحالی کا عمل شروع کیا جائے گا۔

گیپکو کے 11 گرڈز اور 103 فیڈرز میں سے 96 مکمل اور 7 جزوی طور پر بحال کیے جا چکے ہیں۔ گیپکو کے 735987 متاثرہ صارفین میں سے 733812 صارفین کو بجلی فراہم کی جا چکی ہے، جبکہ باقی 2175 صارفین کیلئے بحالی کا عمل پانی اترنے پر مکمل ہو گا۔

پیسکو کے علاقوں سوات، بنوں، شانگلہ، صوابی اور ڈی آئی خان میں 12 گرڈز اور 91 فیڈرز متاثر ہوئے، جن میں سے 86 مکمل اور 5 جزوی طور پر بحال ہو چکے ہیں۔ پیسکو کے 463375 متاثرہ صارفین میں سے 461049 صارفین کو بجلی فراہم کر دی گئی ہے، جبکہ باقی 2326 صارفین کیلئے بحالی کا کام 11 سے 12 ستمبر تک مکمل کیے جانے کا امکان ہے۔ سوات، صوابی اور ڈی آئی خان میں بجلی کی بحالی مکمل ہو چکی ہے۔

ٹیسکو کے علاقوں شمالی وزیرستان اور خیبر کے 18 فیڈرز میں سے 13 مکمل اور 5 جزوی طور پر بحال کیے گئے۔ ٹیسکو کے 31774 متاثرہ صارفین میں سے 27378 کو بجلی فراہم کر دی گئی ہے، اور باقی 4396 صارفین کیلئے بحالی کا عمل 15 ستمبر شام 5 بجے تک مکمل ہونے کی توقع ہے۔

ہیزیکو کے زیرِ انتظام مانسہرہ کے 3 متاثرہ فیڈر مکمل طور پر بحال ہو چکے ہیں۔

پاور ڈویژن کے مطابق ملک بھر میں 50 گرڈز اور 523 متاثرہ فیڈرز میں سے 280 مکمل اور 237 جزوی طور پر بحال ہو چکے ہیں۔ 1697587 متاثرہ صارفین میں سے 1423192 صارفین کو بجلی فراہم کی جا چکی ہے، جبکہ باقی 274395 متاثرہ صارفین کیلئے بحالی کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جا رہا ہے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos