728 x 90

ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے وافر ذخائر موجود ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے وافر ذخائر موجود ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت کے بروقت فیصلوں کی وجہ سے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کا وافر ذخیرہ موجود ہے۔ انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں کفایت شعاری اور ریلیف اقدامات کے نفاذ کے ساتھ خطے کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر پٹرولیم ذخائر کے تحفظ اور انتظام کے حوالے سے

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت کے بروقت فیصلوں کی وجہ سے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کا وافر ذخیرہ موجود ہے۔

انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں کفایت شعاری اور ریلیف اقدامات کے نفاذ کے ساتھ خطے کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر پٹرولیم ذخائر کے تحفظ اور انتظام کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

وزیراعظم نے کہا کہ موجودہ بین الاقوامی صورتحال کے تناظر میں عوام کو مزید ریلیف فراہم کرنے کے لیے اضافی اقدامات پر مشاورت جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ اقتصادی استحکام یقینی بنانے کے لیے تشکیل دی گئی کمیٹی نے بروقت فیصلے کیے ہیں، جس سے عوام کے لیے تیل کی مسلسل فراہمی جاری رکھنے میں مدد ملی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ معاشی استحکام اور عوام کو ریلیف کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ حکومت عالمی کشیدگی سے پیدا ہونے والی کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

انہوں نے پیٹرولیم کی تقسیم کار کمپنیوں کو حکومت کے مقرر کردہ نرخوں پر پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت یقینی بنانے اور اس سلسلے میں شفافیت برقرار رکھنے کی بھی ہدایت کی۔

بریفنگ کے دوران وزیراعظم کو ملک میں تیل کے موجودہ ذخائر، ایندھن کی طلب کو پورا کرنے کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات اور موجودہ عالمی صورتحال میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے کیے جانے والے اقدامات کے بارے میں بتایا گیا۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ حکومت پٹرولیم مصنوعات کی مقررہ قیمتوں پر فروخت کی مسلسل نگرانی کر رہی ہے۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ پاک ایپ میں ایک فیچر شامل کیا گیا ہے جس سے صارفین ملک میں کہیں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی عدم دستیابی یا زائد نرخوں کی وصولی کی اطلاع دے سکتے ہیں۔ حکومت ایسی شکایات پر فوری کارروائی کریگی۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos