این ڈی ایم اے کے مطا بق آٹھ جولائی تک مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے اور ممکنہ سیلاب کا خطرہ ہےجبکہ خیبرپختونخوا، آزاد کشمیر، شمال مشرقی پنجاب میں پانچ سے آٹھ جولائی کو شدید بارشوں کا امکان ہے۔جسکے باعث دریائے کابل اور تربیلا ڈیم پانی کا بہاؤ تیز، گلگت بلتستان گلیشیائی جھیل کے
این ڈی ایم اے کے مطا بق آٹھ جولائی تک مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے اور ممکنہ سیلاب کا خطرہ ہےجبکہ خیبرپختونخوا، آزاد کشمیر، شمال مشرقی پنجاب میں پانچ سے آٹھ جولائی کو شدید بارشوں کا امکان ہے۔جسکے باعث دریائے کابل اور تربیلا ڈیم پانی کا بہاؤ تیز، گلگت بلتستان گلیشیائی جھیل کے پھٹنے کیوجہ سے سیلابی صورتحال اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔جبکہ لاہور، سیالکوٹ، نارووال میں شہری سیلاب، ڈی جی خان، راجن پور میں ہل ٹورنٹس متوقع ہے اور ندی نالوں میں طغیانی کا امکان ہے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق کمزور ڈھانچوں، بجلی کے کھمبوں سے دور رہیں۔ آندھی، طوفان میں محتاط رہیں، حد نگاہ کم ہو سکتی ہے۔ سیاحی مقامات کا رخ کرنے سے پہلے موسمی حالات کا جائزہ لیں۔
مزید رہنمائی کے لیے این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔



















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *