728 x 90

مودی سرکار کا ڈرون ڈرامہ، پاکستان مخالف جنگی جنون بھڑکانے کی کوشش

مودی سرکار کا ڈرون ڈرامہ، پاکستان مخالف جنگی جنون بھڑکانے کی کوشش

بھارت میں مودی سرکار نے آپریشن سندور میں ذلت آمیز شکست کے بعد نیا محاذ کھولنے کی تیاری شروع کردی ۔ بی جے پی حکومت عوام کو خوفزدہ کر کے پاکستان مخالف جنگی جنون بھڑکانے کے لیے ڈرونز کا ڈرامہ رچانے میں مصروف ہوگئی ہے۔ بھارتی گودی میڈیا اور حکام نیا پروپیگنڈہ شروع کرتے ہوئے

بھارت میں مودی سرکار نے آپریشن سندور میں ذلت آمیز شکست کے بعد نیا محاذ کھولنے کی تیاری شروع کردی ۔

بی جے پی حکومت عوام کو خوفزدہ کر کے پاکستان مخالف جنگی جنون بھڑکانے کے لیے ڈرونز کا ڈرامہ رچانے میں مصروف ہوگئی ہے۔

بھارتی گودی میڈیا اور حکام نیا پروپیگنڈہ شروع کرتے ہوئے کہا ہے کہ جموں و کشمیر کے پونچھ سیکٹر میں مبینہ طور پر پاکستان سے آنے والے نصف درجن ڈرونز کی پرواز دیکھی گئی۔

بھارتی اخبار “دی ہندو” کے مطابق یہ ڈرونز سرحدی علاقوں پر کچھ وقت منڈلاتے رہے اور پانچ منٹ کے اندر پاکستانی حدود میں واپس چلے گئے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ ڈرونز کی سرگرمی مینڈھر سیکٹر کے بالاکوٹ، لنگوٹ اور گرسائی نالہ کے علاقوں میں اتوار رات نو بج کر پندرہ منٹ پر بھی نوٹ کی گئی۔

تاہم مبصرین کا کہنا ہے کہ ڈرونز کی اس من گھڑت کہانی کو بی جے پی حکومت سیاسی مقاصد کے تحت استعمال کر رہی ہے تاکہ اندرونی ناکامیوں اور عوامی دبا ئو سے نکلنے کے لیے ایک نیا جنگی ماحول پیدا کیا جا سکے۔

ماہرین کے مطابق “گودی میڈیا” ایک مرتبہ پھر جعلی خبریں پھیلا کر پاکستان مخالف فالس فلیگ آپریشن کی راہ ہموار کر رہا ہے۔

پاکستانی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بی جے پی اور بھارتی فوج کی یہ مشترکہ پروپیگنڈا مہم خطے کے امن کو نقصان پہنچانے اور عوام کو پاکستان دشمنی پر آمادہ کرنے کی ایک خطرناک سازش ہے۔

مبصرین نے خبردار کیا ہے کہ مودی سرکار اپنی فسطائی پالیسیوں اور جنگی جنون کے ذریعے خطے کے امن کو داو پر لگا رہی ہے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos