جھنگ کے نواحی علاقے موضع مگھیانہ چک کچہ میں ایک افسوسناک حادثے کے نتیجے میں 10 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ کھیت میں ہل چلانے کے دوران پیش آیا، جہاں ٹریکٹر پر بیٹھا ایک بچہ اچانک نیچے گر گیا اور ٹریکٹر اس کے اوپر سے گزر گیا۔ اطلاع ملتے ہی
جھنگ کے نواحی علاقے موضع مگھیانہ چک کچہ میں ایک افسوسناک حادثے کے نتیجے میں 10 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ کھیت میں ہل چلانے کے دوران پیش آیا، جہاں ٹریکٹر پر بیٹھا ایک بچہ اچانک نیچے گر گیا اور ٹریکٹر اس کے اوپر سے گزر گیا۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کنٹرول روم نے فوری طور پر قریبی ایمبولینس کو جائے حادثہ پر روانہ کیا۔ ریسکیو عملہ بروقت موقع پر پہنچا، تاہم بچہ شدید سر کی چوٹ لگنے کے باعث موقع پر ہی دم توڑ چکا تھا۔
جاں بحق ہونے والے بچے کی شناخت فیاض ولد ریاض کے نام سے ہوئی ہے، جس کی عمر 10 سال بتائی گئی ہے اور وہ چک مہریاں والا، موضع مگھیانہ، جھنگ کا رہائشی تھا۔ ریسکیو ٹیم نے ضروری کارروائی کے بعد نعش کو ڈی ایچ کیو ہسپتال جھنگ منتقل کر دیا۔



















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *