سماجی و عوامی حلقوں کی جانب سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اور ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ جھنگ مہر امتیاز نول کی خدمات اور کارکردگی کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے۔عوامی نمائندوں اور شہری تنظیموں نے کہا کہ مہر امتیاز نول اپنے فرائض نہایت دیانت داری، ذمہ داری اور خلوص کے ساتھ سرانجام دے
سماجی و عوامی حلقوں کی جانب سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اور ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ جھنگ مہر امتیاز نول کی خدمات اور کارکردگی کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے۔عوامی نمائندوں اور شہری تنظیموں نے کہا کہ مہر امتیاز نول اپنے فرائض نہایت دیانت داری، ذمہ داری اور خلوص کے ساتھ سرانجام دے رہے ہیں۔ ان کی زیر نگرانی ضلع بھر کی یونین کونسلز کے انتظامی معاملات، نکاح رجسٹریشن، مصالحتی کونسلوں کی کارکردگی، طلاق کے کیسز، اور تاخیر سے پیدائش و وفات کے اندراجات جیسے حساس امور شفاف انداز میں انجام پا رہے ہیں۔شہری حلقوں کے مطابق مہر امتیاز نول بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر تحصیل کے تمام نکاح رجسٹرارز کو لائسنس جاری کرنے، مصالحتی کونسل کے معاملات سننے، اور انکوائریز کی نگرانی میں مؤثر کردار ادا کر رہے ہیں۔ اسی طرح بطور ڈپٹی ڈائریکٹر وہ سات سال تک تاخیر سے اندراجِ پیدائش و وفات جیسے معاملات کو قانون کے مطابق حل کر رہے ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ مہر امتیاز نول کی قیادت میں لوکل گورنمنٹ کے معاملات میں شفافیت، نظم و ضبط اور عوامی سہولت میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ ان کے مثبت رویے اور عوام دوست طرزِ عمل نے سرکاری دفاتر پر عوام کے اعتماد کو مزید مضبوط کیا ہے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *