728 x 90

مہلوآنہ موڑ میں تدفین کے دوران شہد کی مکھیوں کا حملہ، 4 افراد زخمی،ریسکیو

مہلوآنہ موڑ میں تدفین کے دوران شہد کی مکھیوں کا حملہ، 4 افراد زخمی،ریسکیو

بھکر روڈ پر مہلوآنہ موڑ کے قریب قبرستان میں میت کی تدفین کے دوران اچانک شہد کی مکھیوں کے حملے سے 4 افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو 1122 کنٹرول روم کو موصول ہونے والی اطلاع کے مطابق تدفین کے دوران شہد کی مکھیوں نے وہاں موجود افراد پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں

بھکر روڈ پر مہلوآنہ موڑ کے قریب قبرستان میں میت کی تدفین کے دوران اچانک شہد کی مکھیوں کے حملے سے 4 افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو 1122 کنٹرول روم کو موصول ہونے والی اطلاع کے مطابق تدفین کے دوران شہد کی مکھیوں نے وہاں موجود افراد پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد متاثر ہوئے۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی قریبی ایمبولینس کو فوری طور پر جائے وقوعہ پر روانہ کیا گیا۔ ریسکیو عملے نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے متاثرہ افراد کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور بعد ازاں مزید علاج کے لیے بی ایچ یو مہلوانہ جھنگ منتقل کر دیا۔

زخمی ہونے والوں میں فیصل حیات ولد محمد صادق (42 سال) شامل ہیں جن کے کندھے پر سوجن ہوئی، غلام شبیر ولد حاجی محمود (32 سال) کے چہرے پر سوجن آئی، محمد اسلم ولد احمد خان (47 سال) کی گردن متاثر ہوئی جبکہ محمد رمضان ولد غلام عباس (51 سال) کے چہرے اور ہاتھ پر سوجن پائی گئی۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos