جشن آزادی اور معرکہ حق کے موقع پر پاک فوج کے آپریشن بنیان المرصوص کے تناظر میں طلباء کو پاک فوج کی قربانیوں ، کامیابیوں اور وطن عزیز کے تحفظ کے لئے کی جانے والی کاوشوں سے آگاہ کرنے کے لئے چناب کالج جھنگ میں ایک خصوصی نشت کا اہتمام کیا گیا تقریب کے مہمان
جشن آزادی اور معرکہ حق کے موقع پر پاک فوج کے آپریشن بنیان المرصوص کے تناظر میں طلباء کو پاک فوج کی قربانیوں ، کامیابیوں اور وطن عزیز کے تحفظ کے لئے کی جانے والی کاوشوں سے آگاہ کرنے کے لئے چناب کالج جھنگ میں ایک خصوصی نشت کا اہتمام کیا گیا تقریب کے مہمان خصوصی میجر جنرل عرفان ارشد تھے ۔ تقریب میں کمشنر فیصل آباد ڈویژن مریم خان ، ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر، ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی، ضلعی افسران، معززین شہر اور طلباءو طالبا ت نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔چناب کالج کی انتظامیہ اور بچوں کی جانب سے مہمان خصوصی کا پُر تپاک استقبال کیا گیا اور انہیں پھولوں کے گلدستے پیش کئے گئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میجر جنرل عرفان ارشد نے کہا کہ پاک افواج نے آپریشن بنیان المرصوص صرف اپنی طاقت اور ہتھیاروں کے سر پر نہیں جیتا بلکہ اس جیت کی بڑی وجہ پاکستانی عوام کا اپنی افواج پر اعتماد اور یقین تھا ۔انہوں نے کہا کہ 6اور 7مئی کی درمیانی شب انڈین فوج نے پاکستان پر ٹارگٹڈ حملے کئے جس پر پاک فوج نے انہیں شٹ اپ کال دی اور واضح الفاظ میں بتایا کہ جب پاکستان اس در اندازی کا جواب دے گا تو بھارت دنیا میں کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہے گا لیکن بھارت اپنی حرکتوں سے با ز نہ آیا اور پھر 10مئی کی صبح پاک افواج نے بھارت کو جس طرح منہ توڑ جواب دیا وہ صدیوں یاد رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی افواج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو دنیا مانتی ہے اور ہم نے یہ دنیا کو ثابت کر کے بھی دکھا دیا ہے ۔ اس موقع پر انہوں نے طلباءو طالبات کے مختلف سوالات کے تفصیلی جوابات بھی دئیے اور نوجوان طلباءو طالبات کو پاکستان کی سلامتی اور بقاءکی جدوجہد سے بھی روشناس کروایا۔ طلباء و طالبات نے سوال و جواب کے سیشن کو خوب سراہا اور آئندہ بھی اسی طرز کی نشستوں کا اہتمام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *