وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کراچی کینٹ سٹیشن پر نئی شالیمار ایکسپریس ٹرین اور جدید سہولتوں کا افتتاح کیا۔ انہوں نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اس اپ گریڈیشن پر پاکستان ریلوے کو مبارکباد دی۔ وزیراعظم نے سندھ حکومت اور پاکستان ریلویز کے درمیان اشتراک کو سراہتے ہوئے بلوچستان اور خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومتوں کے
وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کراچی کینٹ سٹیشن پر نئی شالیمار ایکسپریس ٹرین اور جدید سہولتوں کا افتتاح کیا۔
انہوں نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اس اپ گریڈیشن پر پاکستان ریلوے کو مبارکباد دی۔
وزیراعظم نے سندھ حکومت اور پاکستان ریلویز کے درمیان اشتراک کو سراہتے ہوئے بلوچستان اور خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومتوں کے ساتھ بھی اس طرز کی شراکت پر زور دیا۔
انہوں نے کہا وفاق او ر صوبے کی یہ مثالی شراکت داری خطے میں پاکستان ریلویز کو نقل و حمل کے ایک جدید نیٹ ورک میں بدل دے گی۔
انہوں نے کہا وسطی ایشیا میں ریلویز نیٹ ورک قائم کرنے کی بے پناہ صلاحیت موجود ہے اور پاکستان ریلویز کی فعال حکمت عملی کی بدولت پاکستان کمیونیکیشنز کا علاقائی مرکز بن جائے گا۔
ہبازشریف نے کہا اسلام آباد ، تہران ، استنبول ٹرین کی بحالی سے پاکستان اقتصادی ترقی کے نئے دور میں داخل ہوگا۔
انہوں نے کہا وفاقی اور سندھ کی حکومتیں کراچی سرکلر لائن منصوبے کی تکمیل کیلئے کوششیں جاری رکھیں گی۔
انہوں نے اب تک ملک میں چون ریلوے سٹیشنز کی تزئین وآرائش پر وزیر ریلوے کی تعریف کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ جلد ملک بھر کے ریلوے سٹیشنز کو جدید بنایا جائے گا۔
اس سے قبل وزیر ریلوے حنیف عباسی نے بڑے منصوبوں سے آگاہ کیا۔
انہوں نے کہا کراچی روہڑی ریلوے جنکشن کو ایک ارب روپے کی لاگت سے بہتر بنایا جارہا ہے اس منصوبے کیلئے ساٹھ کروڑ روپے پاکستان ریلوے اور چالیس کروڑ روپے سندھ حکومت نے فراہم کیئے ہیں۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *