728 x 90

نائب وزیراعظم اور ملائیشیا کے وزیرخارجہ کا مختلف شعبوں میں تعاون مضبوط بنانے کاعزم

نائب وزیراعظم اور ملائیشیا کے وزیرخارجہ کا مختلف شعبوں میں تعاون مضبوط بنانے کاعزم

نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ سینیٹر محمد اسحق ڈار اورملائیشیا کے وزیرخارجہ محمد بن حاجی حسن نے مختلف شعبوں میں تعاون مزید مضبوط کرنے کے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا ہے۔ آج ٹیلی فون پرتبادلہ خیال کے دوران دونوں رہنمائوں نے موجودہ دوطرفہ تعلقات بشمول ایشیا اور مشرق وسطی کی صورتحال کاجائزہ لیا ۔ فریقین نے

نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ سینیٹر محمد اسحق ڈار اورملائیشیا کے وزیرخارجہ محمد بن حاجی حسن نے مختلف شعبوں میں تعاون مزید مضبوط کرنے کے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا ہے۔

آج ٹیلی فون پرتبادلہ خیال کے دوران دونوں رہنمائوں نے موجودہ دوطرفہ تعلقات بشمول ایشیا اور مشرق وسطی کی صورتحال کاجائزہ لیا ۔

فریقین نے تسلسل سے مشاورت کی اہمیت پر بھی زوردیا اور ہرسطح پر قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا ۔

نائب وزیراعظم اسحق ڈار نے آج بنگلہ دیش کے مشیر خارجہ توحید حسین سے بھی ٹیلی فون پر بات چیت کی ۔

دونوں رہنمائوں نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تعلقات کاجائزہ لیا اورمختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا ۔

انہوں نے ایشیا اور مشرق وسطی کی حالیہ صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا اوراس سلسلے میں قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا ۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos