728 x 90

نائب وزیراعظم نے پاکستان کی پہلی گوگل کروم بک اسمبلی لائن کا افتتاح کردیا

نائب وزیراعظم نے پاکستان کی پہلی گوگل کروم بک اسمبلی لائن کا افتتاح کردیا

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے پاکستان کی پہلی گوگل کروم بک اسمبلی لائن کا افتتاح کردیا ہے۔ آج (منگل) اسلام آباد میں افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اسے پاکستان کے ڈیجیٹل سفر کا ایک اہم موقع قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ کروم بکس کی مقامی سطح پر تیاری سے ڈیجیٹل ٹولز

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے پاکستان کی پہلی گوگل کروم بک اسمبلی لائن کا افتتاح کردیا ہے۔

آج (منگل) اسلام آباد میں افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اسے پاکستان کے ڈیجیٹل سفر کا ایک اہم موقع قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ کروم بکس کی مقامی سطح پر تیاری سے ڈیجیٹل ٹولز تک سستی رسائی دستیاب ہونے کے علاوہ خاص طور پر تعلیم کے شعبے میں استفادہ کیا جاسکے گا۔

انہوں نے کہا کہ تعلیم کے علاوہ یہ اقدام بڑی اقتصادی اہمیت کا حامل ہے اور یہ روزگار کی فراہمی، سپلائی چین کی ترقی اور مستقبل میں ٹیکنالوجی کی برآمدات کیلئے ایک صنعتی سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔

 نائب وزیراعظم نے کہا کہ گوگل کا پاکستان میں مقامی دفتر کھولنے کا فیصلہ صرف علامتی نہیں ہے، یہ قومی فخر اور ہمارے ملک کی ڈیجیٹل صلاحیت کی طاقتور توثیق کا لمحہ ہے۔

یہ ایک سٹرٹیجک سنگ میل کی نمائندگی کرتا ہے جس کے ڈیجیٹل معیشت، اختراعی ایکو سسٹم اور عالمی سرمایہ کاروں کے اعتماد کے لیے دور رس اثرات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گوگل کی مقامی موجودگی اسے پاکستان کے اسٹارٹ اپس اور کاروباری افراد کے قریب لائے گی، جس سے براہ راست تعاون، صلاحیت کی تعمیر اور عالمی پلیٹ فارمز تک زیادہ رسائی ممکن ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ایک سٹرٹیجک ایم او یو کے تحت، پاکستان اور گوگل دونوں ملک بھر میں ایک لاکھ ڈویلپرز کو مہارت کی تربیت فراہم کرنے کے لیے تعاون کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم مل کر عوامی تحفظ کیلئے مقامی ال پاورڈ سلوشنز جیسے اینڈرائیڈ سروسز کو بھی آگے بڑھائیں گے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت ایک ایسا ماحول بنانے کے لیے پرعزم ہے جہاں عالمی ٹیکنالوجی رہنما سرمایہ کاری، تعاون اور پائیدار مقامی موجودگی قائم کر سکیں۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos