نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار نے امید ظاہر کی ہے کہ ایران اور امریکہ پورے خطے کے لیے پائیدار امن اور خوشحالی کے حصول کیلئے مثبت جذبے کے ساتھ آگے بڑھیں گے۔ اتوار کے روز اسلام آباد مذاکرات کے خاتمے کا اعلان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں فریقوں کیلئے جنگ بندی کے اپنے
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار نے امید ظاہر کی ہے کہ ایران اور امریکہ پورے خطے کے لیے پائیدار امن اور خوشحالی کے حصول کیلئے مثبت جذبے کے ساتھ آگے بڑھیں گے۔
اتوار کے روز اسلام آباد مذاکرات کے خاتمے کا اعلان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں فریقوں کیلئے جنگ بندی کے اپنے عزم کو برقرار رکھنا ضروری ہے۔
نائب وزیراعظم نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے چیف آف ڈیفنس فورسز اور آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے ساتھ مل کر دونوں فریقین کے درمیان بھرپور اور تعمیری مذاکرات کے کئی دور میں ثالثی کرنے میں مدد کی۔
انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان آنے والے دنوں میں ایران اور امریکہ کے درمیان رابطے اور بات چیت کو آسان بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔
اسحاق ڈار نے خطے میں فوری جنگ بندی کیلئے وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی کال پر ردعمل دینے اور اسلام آباد میں امن مذاکرات کیلئے وزیر اعظم کی دعوت کو قبول کرنے پر دونوں ممالک کا شکریہ ادا کیا۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *