نائب وزیراعظم اسحق ڈار نے کہا ہے کہ وفاقی آئینی عدالت کا قیام پاکستان مسلم لیگ نون اور پاکستان پیپلزپارٹی کے دستخط شدہ میثاق جمہوریت کا نامکمل ایجنڈا ہے۔ انہوں نے ایوان سے ستائیسویں آئینی ترمیم کے بل 2025 کی منظوری کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بعد میں تقریباً تمام سیاسی جماعتوں
نائب وزیراعظم اسحق ڈار نے کہا ہے کہ وفاقی آئینی عدالت کا قیام پاکستان مسلم لیگ نون اور پاکستان پیپلزپارٹی کے دستخط شدہ میثاق جمہوریت کا نامکمل ایجنڈا ہے۔
انہوں نے ایوان سے ستائیسویں آئینی ترمیم کے بل 2025 کی منظوری کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بعد میں تقریباً تمام سیاسی جماعتوں نے میثاق جمہوریت پر دستخط کیئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی آئینی عدالت کے قیام کا مقصد ملک کے عدالتی نظام کو مستحکم کرنا اور واضح کیاکہ قانون سازی سپریم کورٹ کے موجودہ ججوں کی سینارٹی پراثر انداز نہیں ہوگی۔
اسحق ڈار نے جو سینیٹ میں قائد ایوان بھی ہیں کہا کہ یہ ترمیم فیلڈ مارشل ، مارشل آف ائیرفورس اور ایڈمرل آف دا فیلٹ کے عہدے کو باضابطہ شکل دے گی۔
انہوں نے بل کی حمایت کرنے پر اتحادی جماعتوں اور آزاد ارکان کا شکریہ ادا کیا۔
ایوان کا اجلاس اب جمعرات کو شام چار بجے ہوگا۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *