728 x 90

نائب وزیراعظم کا ملکی ترقی کیلئے اجتماعی کوششوں پر زور

نائب وزیراعظم کا ملکی ترقی کیلئے اجتماعی کوششوں پر زور

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ملک میں وسیع مواقع موجود ہیں اور حکومت تمام شعبوں میں امکانات تلاش کرنے کیلئے دلجمعی سے کام کر رہی ہے۔ انہوں نے یہ بات آج (منگل کو )اسلام آباد میں پاکستان کے مسابقتی کمیشن کی عمارت کا سنگ بنیاد رکھنے کے سلسلے میں ایک تقریب سے

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ملک میں وسیع مواقع موجود ہیں اور حکومت تمام شعبوں میں امکانات تلاش کرنے کیلئے دلجمعی سے کام کر رہی ہے۔

انہوں نے یہ بات آج (منگل کو )اسلام آباد میں پاکستان کے مسابقتی کمیشن کی عمارت کا سنگ بنیاد رکھنے کے سلسلے میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

نائب وزیراعظم نے کہا کہ اب معیشت میں بہتری آرہی ہے اور ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔

انہوں نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔اسحاق ڈار نے کارٹلز کو توڑنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ پاکستان کا مسابقتی کمیشن اسی مقصد کیلئے قائم کیا گیا ہے۔

وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے ایک تقریب سے خطاب میں کہا کہ پاکستان کے مقابلہ جاتی کمیشن کا REGULATOR کے طور پر ایک کلیدی کردار ہے جس سے مستقبل میں ملک میں پائیدار معاشی ترقی کو فروغ ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت معاشی ترقی کا کوئی بھی موقع ضائع نہیں ہونے دے گی اور پائیدار اقتصادی ترقی کیلئے ہرموقع کا بہتر استعمال کرے گی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت خزانہ علی پرویز ملک نے کہا کہ پاکستان کا مقابلہ جاتی کمیشن ملک کی اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos