728 x 90

نادرا اور ریڈیو پاکستان کے درمیان سول رجسٹریشن سے متعلق عوامی آگاہی کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشت پردستخط

نادرا اور ریڈیو پاکستان کے درمیان سول رجسٹریشن سے متعلق عوامی آگاہی کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشت پردستخط

ریڈیو پاکستان اور نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے سول رجسٹریشن کی اہمیت سے متعلق عوامی آگاہی بڑھانے کے لئے ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے ہیں۔ ایم او یو پر دستخط کی تقریب میں ڈائریکٹر جنرل ریڈیو پاکستان سعید احمد شیخ اور چیئرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر موجود تھے، جبکہ ڈائریکٹر

ریڈیو پاکستان اور نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے سول رجسٹریشن کی اہمیت سے متعلق عوامی آگاہی بڑھانے کے لئے ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے ہیں۔ ایم او یو پر دستخط کی تقریب میں ڈائریکٹر جنرل ریڈیو پاکستان سعید احمد شیخ اور چیئرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر موجود تھے، جبکہ ڈائریکٹر پروگرامز ریڈیو پاکستان محترمہ مسرت شاہ رخ اور ترجمان نادرا و ڈائریکٹر پبلک انگیجمنٹ سید شباہت علی نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے۔

ایم او یو کے تحت ریڈیو پاکستان سول رجسٹریشن کی بروقت اور درست اندراج کی اہمیت سے متعلق عوامی آگاہی کے پیغامات اور پروگرام نشر کرے گا۔ ان پروگراموں کے ذریعے شہریوں کو پیدائش، وفات، شادی اور طلاق جیسے اہم زندگی کے واقعات کے یونین کونسل میں اندراج اور بعد ازاں نادرا میں اپنا ریکارڈ اپ ڈیٹ کرانے کی اہمیت سے آگاہ کیا جائے گا۔ نادرا کی اس کاوش کا مقصد خاص طور پر دور دراز علاقوں میں رہنے والے شہریوں میں آگاہی کو فروغ دینا ہے جہاں ڈیجیٹل سہولیات اور اسمارٹ فونز تک رسائی محدود ہے۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ نادرا نے حال ہی میں یہ تمام سہولیات اپنی موبائل ایپ پاک آئی ڈی پر فراہم کر دی ہیں، جس سے سول رجسٹریشن کا نظام مزید آسان اور سہل ہو گیا ہے۔ اب شہریوں کو یونین کونسل کے دفاتر جانے کی ضرورت نہیں رہی بلکہ وہ گھر بیٹھے اپنی متعلقہ یونین کونسل میں پیدائش، وفات، شادی اور طلاق کی رجسٹریشن کر سکتے ہیں۔ایم او یو کے تحت ریڈیو پاکستان ملک بھر کے 34 ایف ایم اسٹیشنز پر 14 مختلف زبانوں میں نادرا افسران اور نمائندوں کے ساتھ شہریوں کی براہِ راست گفتگو کا اہتمام کرے گا، جبکہ مختلف نادرا زونز کی کھلی کچہریاں بھی ریڈیو پر براہ راست نشر کی جائیں گی۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos