728 x 90

نشوونما پروگرام کے تحت 39 لاکھ مستحق افراد کا اندراج کیا گیا:قومی اسمبلی کو یقین دہانی

نشوونما پروگرام کے تحت 39 لاکھ مستحق افراد کا اندراج کیا گیا:قومی اسمبلی کو یقین دہانی

قومی اسمبلی کو آج بتایا گیا کہ غذائی قلت کے باعث نشوونما میں کمی کے مسئلے سے نمٹنے کیلئے گزشتہ پانچ سال کے دوران ملک بھر میں نشوونما پروگرام کے تحت انتالیس لاکھ مستحق افراد کا اندراج کیا گیا ہے۔ غربت کے خاتمے اور سماجی تحفظ کے وزیر سید عمران احمد شاہ نے وقفہ سوالات

قومی اسمبلی کو آج بتایا گیا کہ غذائی قلت کے باعث نشوونما میں کمی کے مسئلے سے نمٹنے کیلئے گزشتہ پانچ سال کے دوران ملک بھر میں نشوونما پروگرام کے تحت انتالیس لاکھ مستحق افراد کا اندراج کیا گیا ہے۔

غربت کے خاتمے اور سماجی تحفظ کے وزیر سید عمران احمد شاہ نے وقفہ سوالات کے دوران ایوان کو بتایا کہ ان میں 20لاکھ بچے اور اٹھارہ لاکھ حاملہ خواتین شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس پروگرام سے غذائی قلت کے باعث نشو و نما میں کمی کے مسئلے کے حل میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے۔

غربت کے خاتمے کے وزیر نے کہا کہ نیوٹریشن سپورٹ پروگرام ملک کے ایک سو ستاون اضلاع میں پانچ سو بیالیس سہولت مراکز کے ذریعے چلایا جا رہا ہے۔

وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی شزرا منصب علی خان کھرل نے ایوان کو بتایا کہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے بچائوکے لیے قلیل مدتی پلان تشکیل دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دو سو چالیس دن کی مدت پر مشتمل چودہ اہم منصوبے اگلے سال کے مون سون سیزن سے پہلے موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے میں مدد دیں گے۔

ایوان کا اجلاس غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کردیا گیا۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos