پاکستان مسلم لیگ ن ضلع جھنگ کے انفارمیشن سیکرٹری کنور محمد علی نے سابق آئی ایس آئی چیف لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کو فوجی عدالت کی جانب سے چودہ سال قید کی سزا سنائے جانے کے فیصلے پر اپنے تفصیلی ردِعمل میں کہا ہے کہ یہ فیصلہ اس حقیقت کو واضح کرتا ہے کہ
پاکستان مسلم لیگ ن ضلع جھنگ کے انفارمیشن سیکرٹری کنور محمد علی نے سابق آئی ایس آئی چیف لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کو فوجی عدالت کی جانب سے چودہ سال قید کی سزا سنائے جانے کے فیصلے پر اپنے تفصیلی ردِعمل میں کہا ہے کہ یہ فیصلہ اس حقیقت کو واضح کرتا ہے کہ قانون کی نظر میں کوئی شخص مقدس گائے نہیں اور ادارے اب بلا امتیاز احتساب کے اصول پر عمل کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک اسی وقت درست سمت میں آگے بڑھ سکتا ہے جب ریاستی ادارے اپنی آئینی حدود میں رہ کر کام کریں۔ طاقت کے غلط استعمال اور سیاسی مداخلت نے ملک کو کئی برس پیچھے دھکیلا اور اس کے نتائج پوری قوم نے بھگتے۔
کنور محمد علی نے اس موقع پر سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے ساتھ ہونے والی ماضی کی ناانصافیوں کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ ماضی میں سیاسی انجینیئرنگ، سازشوں، جھوٹے مقدمات اور دباؤ کے ذریعے نواز شریف کو نااہل کروا کر جلاوطن اور قید کروا رہے تھے، آج وہ خود قانون کے سامنے جوابدہ ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ تاریخ اب اپنے فیصلے خود سنانا شروع ہو گئی ہے، اور وہ حقائق سامنے آ رہے ہیں جن کی نشاندہی مسلم لیگ ن برسوں سے کرتی آئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ فیصلے ملک کے لیے ایک مثبت اشارہ ہیں کہ عدلیہ اور ریاستی ادارے اب آئین کی بالادستی کو مقدم رکھ رہے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ماضی کی تمام ناانصافیاں بھی جلد پوری طرح بے نقاب ہوں گی، اور انصاف کا ایک نیا دور جنم لے گا۔
کنور محمد علی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مسلم لیگ ن، میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں، ملک کو سیاسی استحکام، معاشی بہتری اور قانون کی حکمرانی کی راہ پر لانے کے لیے اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کرتی رہے گی



















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *