نواں بین الاقوامی پاکستان آرمی ٹیم سپرٹ مقابلہ کامیابی کے ساتھ کھاریاں میں اختتام پذیر ہوگیا۔ ٹیم سپرٹ مقابلہ60گھنٹے طویل گشت پر مبنی مشق ہے، جسے حصہ لینے والی ٹیموں کے درمیان جدید جنگی طریقوں، حکمت عملی کے تجربات اور بہترین طریقوں کے تبادلے کے ذریعے پیشہ ورانہ فوجی مہارتوں کو بڑھانے کیلئے ڈیزائن کیا
نواں بین الاقوامی پاکستان آرمی ٹیم سپرٹ مقابلہ کامیابی کے ساتھ کھاریاں میں اختتام پذیر ہوگیا۔
ٹیم سپرٹ مقابلہ60گھنٹے طویل گشت پر مبنی مشق ہے، جسے حصہ لینے والی ٹیموں کے درمیان جدید جنگی طریقوں، حکمت عملی کے تجربات اور بہترین طریقوں کے تبادلے کے ذریعے پیشہ ورانہ فوجی مہارتوں کو بڑھانے کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
اس سال مقابلے میں انیس ممالک سے وسیع پیمانے پر شرکت کی گئی۔
اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف آف آرمی سٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے مشق میں حصہ لینے والی تمام ٹیموں کی غیر معمولی پیشہ ورانہ مہارت، جسمانی اور ذہنی مضبوطی آپریشنل قابلیت اور اعلیٰ حوصلے کو سراہا۔
انہوں نے اجتماعی تیاریوں کو بڑھانے اور جدید جنگ کے ابھرتے ہوئے تقاضے اختیار کرنے کیلئے اس طرح کی کثیر الملکی مشقوں کی اہمیت پر زور دیا۔
سید عاصم منیر نے مقابلے میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے شرکاء میں انعامات تقسیم کئے۔
چیف آف ڈیفنس فورسز نے نیشنل کائونٹر ٹیررازم سنٹر پبی میں مختلف تربیتی سرگرمیوں کا بھی جائزہ لیا اور نئے قائم کردہ ٹیکٹیکل سیمولیٹر کا مشاہدہ کیا۔
انہوں نے فوجیوں اور تکنیکی ٹیم کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے روایتی تربیتی طریقوں کی تکمیل کیلئے سیمولیٹر پر مبنی تربیت کی اہمیت پر زور دیا۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *