728 x 90

نومحرم الحرام آج ملک بھر میں عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے

نومحرم الحرام آج ملک بھر میں عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے

کربلا میں حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور ان کے جاںنثار رفقاء کی عظیم قربانی پر انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے آج ملک بھر میں نو محرم الحرام عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔ تمام چھوٹے بڑے شہروں میں مجالس کا اہتمام کیا جارہا ہے جبکہ مختلف شہروں میں تعزیئے اور

کربلا میں حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور ان کے جاںنثار رفقاء کی عظیم قربانی پر انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے آج ملک بھر میں نو محرم الحرام عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔

تمام چھوٹے بڑے شہروں میں مجالس کا اہتمام کیا جارہا ہے جبکہ مختلف شہروں میں تعزیئے اور علم کے جلوس بھی نکالے گئے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نو محرم کا جلوس مرکزی امام بارگاہ جی سکس ٹو سے برآمد ہوا جو اپنے روایتی راستوں سے گزرتا ہوا اسی جگہ ختم ہو گا، اس موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کیلئے جامع حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔

کراچی میں مرکزی جلوس کا آغاز نشتر پارک سے ہوا جو ایم اے جناح روڈ ایمپریس مارکیٹ اور ریگل چوک کے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینیاں ایرانیاں کھارادر پر ختم ہوا۔ امن عامہ برقرار رکھنے کیلئے سکورٹی کے سخت اقدامات کرتے ہوئے جلوس کے راستوں اور مجالس کی جگہوں پر پانچ ہزارسے زائد پولیس اہلکارتعینات کیے گئے۔

لاہور میں نو محرم کے حوالے سے مرکزی جلوس کا آغاز اسلام پورہ سے ہوا۔

پشاورمیں مرکزی جلوس امام بارگاہ حسینیہ ہال صدر روڈ سے برآمد ہوا، مختلف امام بارگاہوں سے برآمد ہونے والے کئی دیگر جلوس بھی مرکزی جلوس میں شامل ہوگئے۔ جلوس روایتی راستوں سے ہوتا ہوا اپنے نقطہ آغاز پر ختم ہوا، شہرمیں امن وامان قائم رکھنے کیلئے گیارہ ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کیے گئے۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال کیلئے عزاداروں کو طبی امداد کی فراہمی کیلئے جلوس کے راستوں پرریسکیو1122 نے طبی مراکز بھی قائم کیے ہیں۔ اسی طرح کے جلوس کوہاٹ، ہنگو، ڈیرہ اسماعیل خان اور کرم کے اضلاع میں بھی نکالے گئے۔

گلگت بلتستان میں ذوالجناح اور علم کا مرکزی جلوس امام بارگاہ قصریٰ اکبرڈاکپورہ سے شروع ہو کر گلگت میں مرکزی امامیہ مسجد میں ختم ہوا۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos