728 x 90

نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف سے عمانی رائل نیوی کے ریئر ایڈمرل کی ملاقات

نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف سے عمانی رائل نیوی کے ریئر ایڈمرل کی ملاقات

عمان کی رائل نیوی کے کمانڈر ریئر ایڈمرل سیف بن ناصر بن محسن الرحبی نے اسلام آباد میں نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سمندری تحفظ اور دوطرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ معزز مہمان نے پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف

عمان کی رائل نیوی کے کمانڈر ریئر ایڈمرل سیف بن ناصر بن محسن الرحبی نے اسلام آباد میں نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات کی۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سمندری تحفظ اور دوطرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

معزز مہمان نے پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی اور خطے میں سمندری تحفظ اور استحکام یقینی بنانے کیلئے اس کے مسلسل تعاون کا اعتراف کیا۔

بعد میں چیف آف دی نیول اسٹاف اور عمان کی رائل نیوی کے کمانڈر نے وائٹ شپنگ کی معلومات کے تبادلے سے متعلق مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos