نیویارک کے گریسی مینشن میں پہلی بار پاکستان ہیریٹیج ڈے منایا گیا اور پاکستانی کمیونٹی کی خدمات کا اعتراف کیا گیا۔ قونصل جنرل عامر آتوزئی نے پاکستان کے قدیم ورثے اور پاکستانی نژاد امریکیوں کی شاندار کامیابیوں کو اجاگر کیا۔ تقریب کا آغاز پاکستان میں حالیہ سیلاب کے متاثرین کی یاد میں چند منٹ کی
نیویارک کے گریسی مینشن میں پہلی بار پاکستان ہیریٹیج ڈے منایا گیا اور پاکستانی کمیونٹی کی خدمات کا اعتراف کیا گیا۔
قونصل جنرل عامر آتوزئی نے پاکستان کے قدیم ورثے اور پاکستانی نژاد امریکیوں کی شاندار کامیابیوں کو اجاگر کیا۔
تقریب کا آغاز پاکستان میں حالیہ سیلاب کے متاثرین کی یاد میں چند منٹ کی خاموشی کے ساتھ کیا گیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے پاکستان اور امریکہ کے تعلقات مستحکم بنانے میں پاکستانی کمیونٹی کے کردار کو سراہا۔
انہوں نے اس امر کا اعادہ کیا کہ پاکستان بین الاقوامی برادری کے ساتھ باہمی اشتراک عمل اور امن و ترقی کیلئے کام جاری رکھتے ہوئے اپنی خود مختاری کا دفاع کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔
نیویارک کے میئرایرک ایڈمز نے پاکستانی کمیونٹی کے نیویارک کی سماجی، ثقافتی اور معاشی ترقی میں نمایاں کردار کو سراہا۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *