728 x 90

واسا جھنگ میں جدید فیلڈ گاڑیوں کا اضافہ، نکاسی آب کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کی جانب اہم پیش رفت

واسا جھنگ میں جدید فیلڈ گاڑیوں کا اضافہ، نکاسی آب کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کی جانب اہم پیش رفت

واسا جھنگ کی جانب سے عوامی سہولیات میں بہتری اور فیلڈ آپریشنز کو مؤثر بنانے کے لیے جدید گاڑیوں کی شمولیت کی افتتاحی تقریب منعقد کی گئی، جس میں ممبر صوبائی اسمبلی کرنل (ر) غضنفر عباس قریشی، ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر، سابق ممبران صوبائی اسمبلی شیخ محمد یعقوب اور فیصل حیات جبوآنہ، جبکہ ایم

واسا جھنگ کی جانب سے عوامی سہولیات میں بہتری اور فیلڈ آپریشنز کو مؤثر بنانے کے لیے جدید گاڑیوں کی شمولیت کی افتتاحی تقریب منعقد کی گئی، جس میں ممبر صوبائی اسمبلی کرنل (ر) غضنفر عباس قریشی، ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر، سابق ممبران صوبائی اسمبلی شیخ محمد یعقوب اور فیصل حیات جبوآنہ، جبکہ ایم ڈی واسا سید صولت رضا سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

تقریب کے دوران واسا کے بیڑے میں نئی گاڑیوں کا باقاعدہ افتتاح کیا گیا، جن میں ایک میسی 375 ہائیڈرولک ٹریکٹر اور دو ہنڈائی ونچنگ گاڑیاں برائے ڈی سلٹنگ شامل ہیں۔ یہ جدید مشینری شہر میں نکاسی آب، سیوریج لائنوں کی صفائی اور ڈی سلٹنگ کے عمل کو تیز اور مؤثر بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی، جس سے شہریوں کو درپیش مسائل میں نمایاں کمی آئے گی۔

اس موقع پر مقررین نے کہا کہ واسا جھنگ کی جانب سے جدید مشینری کی شمولیت ایک خوش آئند اقدام ہے، جو شہری سہولیات کی بہتری کے لیے حکومت پنجاب کے عزم کا عکاس ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ان وسائل کے بہتر استعمال سے شہر میں صفائی اور نکاسی آب کا نظام مزید مضبوط ہوگا۔

تقریب میں شریک تمام معزز مہمانوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کا وژن عوامی خدمت، شفافیت اور جدید طرز حکمرانی پر مبنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کی خصوصی توجہ کے باعث شہری ادارے فعال ہو رہے ہیں اور بنیادی سہولیات کی فراہمی میں بہتری آ رہی ہے، جو عوام کے لیے ایک مثبت تبدیلی کی علامت ہے۔

آخر میں ایم ڈی واسا سید صولت رضا نے اس عزم کا اظہار کیا کہ نئی مشینری کو بروئے کار لاتے ہوئے واسا جھنگ شہریوں کو بہتر، تیز اور معیاری خدمات فراہم کرنے کے لیے اپنی کوششیں مزید تیز کرے گا۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos