728 x 90

وزیراطلاعات کا عوام پر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذمہ دارانہ استعمال پر زور

وزیراطلاعات کا عوام پر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذمہ دارانہ استعمال پر زور

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا ء اللہ تارڑ نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا استعمال ذمہ داری سے کریں۔  ہفتہ کے روزاسلام آباد میں مقتول ٹک ٹاکرثناء یوسف کی رہائش گاہ کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پوری قوم

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا ء اللہ تارڑ نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا استعمال ذمہ داری سے کریں۔

 ہفتہ کے روزاسلام آباد میں مقتول ٹک ٹاکرثناء یوسف کی رہائش گاہ کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پوری قوم ان کی المناک موت پر غمگین ہے۔

انہوں نے ثناء یوسف کے خاندان سے اظہار تعزیت کیا۔

عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ وزیراعظم اور وزیرداخلہ نے ثناء یوسف کے قتل کا سخت نوٹس لیاہے۔

انہوں نے فوری تفتیش اور ملزم کی گرفتاری پر پولیس کی تعریف کی۔

وزیراطلاعات نے کہا خواتین کوبااختیار بنانے کیلئے انہیں محفوظ ماحول کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos