وزیراطلاعات ونشریات عطاء اللہ تارڑ نے وزیراعظم محمد شہبازشریف کے دورہ چین کو انتہائی اہم قرار دیا ہے۔ انہوں نے جمعرات کے روز بیجنگ میں پاک چین بی ٹو بی سرمایہ کاری کانفرنس کے افتتاحی اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم چینی صدر شی جن پنگ کا تہہ دل سے
وزیراطلاعات ونشریات عطاء اللہ تارڑ نے وزیراعظم محمد شہبازشریف کے دورہ چین کو انتہائی اہم قرار دیا ہے۔
انہوں نے جمعرات کے روز بیجنگ میں پاک چین بی ٹو بی سرمایہ کاری کانفرنس کے افتتاحی اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم چینی صدر شی جن پنگ کا تہہ دل سے احترام کرتے ہیں اور انہیں ایک رول ماڈل سمجھتے ہیں انہوں نے کہا کہ دورے کے دوران چینی قیادت سے ملاقاتیں انتہائی خوشگوار رہیں۔
وزیراطلاعات نے دونوں ممالک کے نوجوان انفلوائنسرز کے بڑے پیمانے پر تبادلے کو یقینی بناتے ہوئے سوشل میڈیا اور زرائع ابلاغ کے درمیان اشتراک عمل بڑھانے کا عزم ظاہر کیا۔ انہوں نے چینی سوشل میڈیا انفلوائنسرز کو پاکستان کی ثقافت، آئی ٹی کے شعبے اور سیاحت کے وسیع امکانات تلاش کرنے کی دعوت بھی دی۔
عطاء اللہ تارڑ نے اس امر پر زور دیا کہ دوطرفہ تجارت تیزی سے بڑھ رہی ہے اور پاکستانی مینوفیکچررز چینی منڈی تک رسائی کے خواہشمند ہیں اور پاکستان میں چین کے لئے تجارتی مواقع تلاش کررہے ہیں۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *