728 x 90

وزیراعظم،امریکی صدر کی ملاقات،دوطرفہ تعلقات میں تذویراتی لمحہ قرار

وزیراعظم،امریکی صدر کی ملاقات،دوطرفہ تعلقات میں تذویراتی لمحہ قرار

 سفارتکاروں اور تاجر برادری کی ممتاز شخصیات نے وزیراعظم شہبازشریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی تعریف کی ہے اور اسے پاکستان اور امریکہ کے تعلقات میں اہم سنگ میل قرار دیا۔ سفارتکار سردار مسعود خان نے ترقی اور روزگار کے مواقع پیدا کرکے پاکستان کی معیشت

 سفارتکاروں اور تاجر برادری کی ممتاز شخصیات نے وزیراعظم شہبازشریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی تعریف کی ہے اور اسے پاکستان اور امریکہ کے تعلقات میں اہم سنگ میل قرار دیا۔

سفارتکار سردار مسعود خان نے ترقی اور روزگار کے مواقع پیدا کرکے پاکستان کی معیشت کی ممکنہ بہتری کے ذریعے امن، سلامتی اور معاشی ترقی میں معاونت کے حوالے سے اس کی اہمیت کو اجاگر کیا انہوں نے کہ اکہ پاکستان کو علاقائی بالخصوص مشرق وسطی میں امن کوششوں میں مرکزی کردار تفویض کیا گیا ہے۔

پاکستان بزنس فورم نے اس کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے دوطرفہ تعلقات کے ازسرنو تعین کی جانب ایک بامقصد قدم قرار دیا۔

پاکستان بزنس فورم کی سینئر وائس پریذیڈنٹ آمنہ منور اعوان نے زور دیا کہ صاف اور تعمیری مذاکرات دوطرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے، علاقائی استحکام کے فروغ اور تجارت، سیکورٹی اور جدت میں تعاون کے نئے مواقع کی تلاش کے مشترکہ عزم کا مظہر ہیں۔

انہوں نے زور دیا کہ یہ تجدید دونوں ممالک کو اپنے سفارتی اور اقتصادی تعلقات کو دوبارہ ترتیب دینے اور اعتماد، شراکت داری اور مشترکہ عالمی ذمہ داری پر مبنی لین دین کے باہمی تعلقات سے آگے بڑھنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos