وزیراعظم آئی ٹی برآمدات میں25 ارب ڈالر کا ہدف حاصل کرنے کیلئے پرعزم
وزیر اعظم شہباز شریف نے آئندہ تین سالوں میں آئی ٹی برآمدات میں پچیس ارب ڈالر کا ہدف حاصل کرنے کے حکومتی عزم کا اظہار کیا ہے۔ جمعہ کے روز اسلام آباد میں وی…

وزیر اعظم شہباز شریف نے آئندہ تین سالوں میں آئی ٹی برآمدات میں پچیس ارب ڈالر کا ہدف حاصل کرنے کے حکومتی عزم کا اظہار کیا ہے۔
جمعہ کے روز اسلام آباد میں وی آن گروپ کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت ٹیلی کمیونیکیشن سیکٹر کی ترقی اور فروغ کے لیے کام کر رہی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں تیز رفتار اور قابل اعتماد انٹرنیٹ خدمات کے لیے 5G انٹرنیٹ متعارف کرانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سے ڈیجیٹل پاکستان کے وژن کو حاصل کرنے میں بھی مدد ملے گی۔


