وزیراعظم محمد شہبازشریف آذربائیجان کے دو روزہ سرکاری دورے پر باکو پہنچ گئے ہیں جہاں وہ آذربائیجان کے یوم فتح کی پانچویں سالگرہ کے موقع پر ہونے والی تقریبات میں شرکت کریں گے۔ وہ آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کی دعوت پر باکو کا دورہ کر رہے ہیں۔ آذربائیجان کے اول نائب وزیراعظم یعقوب ایوبوف
وزیراعظم محمد شہبازشریف آذربائیجان کے دو روزہ سرکاری دورے پر باکو پہنچ گئے ہیں جہاں وہ آذربائیجان کے یوم فتح کی پانچویں سالگرہ کے موقع پر ہونے والی تقریبات میں شرکت کریں گے۔
وہ آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کی دعوت پر باکو کا دورہ کر رہے ہیں۔
آذربائیجان کے اول نائب وزیراعظم یعقوب ایوبوف اور اول نائب وزیرخارجہ فیرز رضایوف نے حیدرعلیوف ائیرپورٹ پر وزیراعظم کا استقبال کیا۔
وزیراعظم اپنے دورے میں صدر الہام علیوف سے ملاقات کریںگے جس میں دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوئوں کا جائزہ لیا جائیگا اور تجارت وسرمایہ کاری، توانائی، دفاع، تعلیم اور علاقائی روابط سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کیلئے نئی راہوں کی نشاندہی کی جائیگی۔
دونوں ملکوں کے درمیان اسلامی تعاون تنظیم، اقتصادی تعاون تنظیم اور اقوام متحدہ سمیت علاقائی اور بین الاقوامی فورمز پر قریبی تعاون موجود ہے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *