728 x 90

وزیراعظم سرکاری دورے پر آذربائیجان روانہ

وزیراعظم سرکاری دورے پر آذربائیجان روانہ

 وزیراعظم محمد شہباز شریف آذربائیجان کے سرکاری دورے پرآج لاہور سے روانہ ہو گئے۔ وہ آذر بائیجان کے صدر الہام علیوف کی دعوت پر یہ دوروزہ دورہ کررہے ہیں۔ مارچ 2024ء میں وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد یہ وزیراعظم محمدشہباز شریف کا آذربائیجان کا دوسرا دورہ ہے۔  نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ محمد اسحق

 وزیراعظم محمد شہباز شریف آذربائیجان کے سرکاری دورے پرآج لاہور سے روانہ ہو گئے۔

وہ آذر بائیجان کے صدر الہام علیوف کی دعوت پر یہ دوروزہ دورہ کررہے ہیں۔

مارچ 2024ء میں وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد یہ وزیراعظم محمدشہباز شریف کا آذربائیجان کا دوسرا دورہ ہے۔

 نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ محمد اسحق ڈار ،وفاقی وزراء جام کمال خان، عبدالعلیم خان، چوہدری سالک حسین، عطاء اللہ تارڑ اور خصوصی نمائندے طارق فاطمی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

دورے کے دوران فریقین بالخصوص توانائی، تجارت، دفاع،تعلیم اور موسمیاتی شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے کیلئے باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کریںگے۔

دورے کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے مختلف شعبوں میں مفاہمت کی  کئی یادداشتوں اور سمجھوتوں پر دستخط متوقع ہیں۔

توقع ہے کہ وزیراعظم جمہوریہ آذربائیجان کے برآمدات اور سرمایہ کاری کے فروغ کے ادارے کے اشتراک سے منعقد ہونے والے بزنس فورم میں اہم خطاب بھی کرینگے۔

پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان باہمی مفاد، اعتماد، مفاہمت اور تعاون پر مبنی دیرینہ برادرانہ تعلقات قائم ہیں۔

وزیراعظم کا دورہ آذربائیجان کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے، وسیع تر اقتصادی اشتراک عمل کو فروغ دینے اور مشترکہ ترقی کیلئے شراکت داری کی نئی راہیں تلاش کرنے کے پختہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos