728 x 90

وزیراعظم سے پیپلزپارٹی کے وفد کی ملاقات، ملک کی مجموعی و سیاسی صورتحال پر تبادلہء خیال

وزیراعظم سے پیپلزپارٹی کے وفد کی ملاقات، ملک کی مجموعی و سیاسی صورتحال پر تبادلہء خیال

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی زیر قیادت وفد نے ملاقات کی۔ وفد میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء و رکن قوم اسمبلی راجہ پرویز اشرف، سینیٹر شیری رحمان ، نیر بخاری، ندیم افضل چن اور سید علی قاسم گیلانی شامل تھے۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی و

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی زیر قیادت وفد نے ملاقات کی۔

وفد میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء و رکن قوم اسمبلی راجہ پرویز اشرف، سینیٹر شیری رحمان ، نیر بخاری، ندیم افضل چن اور سید علی قاسم گیلانی شامل تھے۔

ملاقات میں ملک کی مجموعی و سیاسی صورتحال پر تبادلہء خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہماری اتحادی جماعت ہے جس کے ساتھ تعلقات کو ہم احترام اور قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

وفد نے غزہ امن معاہدے کے حوالے سے پاکستان کے کردار پر وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کیا۔

ملاقات میں نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار ، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف ، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ ، وفاقی وزیر پبلک افیئرز یونٹ رانا مبشر اقبال، مشیر وزیراعظم برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ اور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھی موجود تھے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos