وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان میں جیم اسٹونز کے ذخائر کی استعداد کو بروئے کار لانے کی ضرورت پر زوردیا ہے تاکہ ان قیمتی پتھروں کی برآمدات سے قیمتی زرمبادلہ کمایا جا سکے ۔ وہ اسلام آباد میں قیمتی پتھروں اور معدنیات کے فروغ کے حوالے سے ہونیوالے ایک اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان میں جیم اسٹونز کے ذخائر کی استعداد کو بروئے کار لانے کی ضرورت پر زوردیا ہے تاکہ ان قیمتی پتھروں کی برآمدات سے قیمتی زرمبادلہ کمایا جا سکے ۔
وہ اسلام آباد میں قیمتی پتھروں اور معدنیات کے فروغ کے حوالے سے ہونیوالے ایک اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔
شہباز شریف نے جیم اسٹون انڈسٹری کے فروغ کے حوالے سے تمام صوبوں ، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کی حکومتوں سے مل کر کام کرنے کی بھی تاکید کی۔
اُنہوں نے اسلام آباد ، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کے مجوزہ جیم اسٹون سینٹرز کی تعمیر کے لئے بین الاقوامی شہرت کے حامل متعلقہ ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کی ہدایت کی۔
اُنہوں نے اسلام آباد جیم اسٹون سینٹر کو اگلے سال اگست تک مکمل کرنے کی ہدایت بھی کی۔
شہباز شریف نے مزیدکہاکہ بین الاقوامی ماہرین کی مدد سے پالیسی فریم ورک پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔
اُنہوں نے کہا کہ جیم اسٹون انڈسٹری میں ویلیو ایڈیشن سے برآمدات میں اضافہ یقینی بنایا جائے۔
وزیراعظم نے مجوزہ جیم اسٹون سینٹرز میں جدید ٹیکنالوجی اور آلات نصب کرنے کی ہدایت بھی کی۔
اجلاس کو جیم اسٹون انڈسٹری کی ترویج کے حوالے سے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔
نئی منظور شدہ جیم اسٹون پالیسی پر اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لینے کے حوالے سے چار سیشنز کا انعقاد کیا گیا۔
نئی منظور شدہ جیم اسٹون پالیسی پر اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لینے کے حوالے سے چار سیشنز کا انعقاد کیا گیا۔
اسلام آباد میں جیم اسٹون سینٹر کے قیام کے حوالے سے شاہراہ دستور پر جگہ کا تعین کیا جا چکا ہے۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ اسلام آباد جیم اسٹون سینٹر میں بین الاقوامی معیار کی ویلیو ایڈیشن سروسز، سرٹیفیکیشن ،انکیوبیشن سینٹر اور ٹریڈ سینٹر کی سہولیات فراہم کی جائیں گی، اس کے علاوہ اسٹیٹبینک آف پاکستان اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے دفاتر بھی موجود ہوں گے۔اسی طرح جیم اسٹون کے حوالے سے جیو فینسنگ سائینٹفک روڈ میپ پر کام کا آغاز کیا جا چکا ہے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *