728 x 90

وزیراعظم عرب اسلامی سربراہ ہنگامی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں

وزیراعظم عرب اسلامی سربراہ ہنگامی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں

وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ سرکاری دورے پر قطر پہنچے ہیں جہاں وہ آج دوحہ میں ہونے والے ہنگامی عرب اسلامی سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔ دوحہ ائیرپورٹ پر قطرکے وزیرثقافت شیخ عبدالرحمن بن حمد بن جاسم بن حمد الثانی نے وزیراعظم اور پاکستانی وفد کا استقبال کیا۔ یہ اجلاس دوحہ پر اسرائیل

وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ سرکاری دورے پر قطر پہنچے ہیں جہاں وہ آج دوحہ میں ہونے والے ہنگامی عرب اسلامی سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔

دوحہ ائیرپورٹ پر قطرکے وزیرثقافت شیخ عبدالرحمن بن حمد بن جاسم بن حمد الثانی نے وزیراعظم اور پاکستانی وفد کا استقبال کیا۔

یہ اجلاس دوحہ پر اسرائیل کے فضائی حملوں اور فلسطین میں انسانی حقوق کی پامالی کی مسلسل بگڑتی ہوئی صورتحال کے تناظر میں بلایا گیا ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستان قطر کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور قطر اور دیگر علاقائی ملکوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتا ہے۔

ہنگامی سربراہ اجلاس میں وزیراعظم اور دیگر مسلم رہنمائوں کی شرکت اتحاد کو مضبوط بنانے اور علاقائی امن کے قیام کیلئے امت مسلمہ کے غیر متزلزل عزم کا ثبوت ہے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos