728 x 90

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ سسٹم کا سنگ بنیاد رکھ دیا

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ سسٹم کا سنگ بنیاد رکھ دیا

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے ملک کی تعمیر و ترقی کے لیے انتھک محنت اور اتحاد سے کام کرنے کے پختہ عزم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے یہ بات آج گوجرانوالہ میں ماس ٹرانزٹ ٹرانسپورٹ سسٹم کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہی۔ شہباز شریف نے کہا کہ حالیہ ضمنی

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے ملک کی تعمیر و ترقی کے لیے انتھک محنت اور اتحاد سے کام کرنے کے پختہ عزم کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے یہ بات آج گوجرانوالہ میں ماس ٹرانزٹ ٹرانسپورٹ سسٹم کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہی۔

شہباز شریف نے کہا کہ حالیہ ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی کامیابی وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی قیادت میں پنجاب حکومت کی کاوشوں اور قیادت کا نتیجہ ہے۔؎

انہوں نے کہا کہ ہم اگلے تین سال میں ملک کو آگے لے جانے کیلئے انتھک محنت کریں گے، انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ مسلم لیگ (ن) اگلے عام انتخابات میں ملک بھر میں پھر کامیابی حاصل کرے گی۔

گوجرانوالہ میں ماس ٹرانزٹ ٹرانسپورٹ سسٹم کے حوالے سے وزیراعظم نے کہا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے یہ تحفہ پورے ضلع کی تقدیر بدل دے گا۔

انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹ کا یہ جدید نظام عوام کو بروقت اپنی منزل تک پہنچنے میں سہولت فراہم کرے گا۔

نواز شریف کے دور میں پنجاب میں ہونے والی ترقی کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ روڈ انفراسٹرکچر، صحت اور تعلیم سمیت مختلف شعبوں میں ان کے اقدامات کو تاریخ میں سنہری الفاظ میں لکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی سب سے بڑی کامیابی پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانا تھی۔

پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اکتیس اعشاریہ دو کلو میٹر طویل گوجرانوالہ میٹروبس راہداری تریسٹھ ارب روپے کی لاگت سے ایک سال میں مکمل ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ایک اور میٹرو منصوبہ فیصل آباد میں اگلے چند روز میں شروع کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ نے صوبے کے کاشتکاروں، محنت کشوں، خواتین اور نوجوانوں کیلئے شروع کئے گئے مختلف ترقیاتی منصوبوں پر بھی روشنی ڈالی۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos