وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ریاض میں فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو کے موقع پر ورلڈ اکنامک فورم کے صدر اور چیف ایگزیکٹیو بورگا بغینڈے سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات عالمی اقتصادی فورم کی قیادت کی درخواست پر ہوئی تاکہ وزیراعظم کو آئندہ سال جنوری میں ڈیووس میں ہونے والے سالانہ اجلاس میں شرکت کی باضابطہ
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ریاض میں فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو کے موقع پر ورلڈ اکنامک فورم کے صدر اور چیف ایگزیکٹیو بورگا بغینڈے سے ملاقات کی۔
یہ ملاقات عالمی اقتصادی فورم کی قیادت کی درخواست پر ہوئی تاکہ وزیراعظم کو آئندہ سال جنوری میں ڈیووس میں ہونے والے سالانہ اجلاس میں شرکت کی باضابطہ دعوت دی جا سکے۔
وزیراعظم نے پاکستان اور عالمی اقتصادی فورم کے مضبوط تعلقات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان فورم کے عالمی کاروباری اور جدت پسند نیٹ ورک کے ساتھ اپنے روابط کو مزید گہرا کرنے کا خواہاں ہے۔ 2026 کے عالمی اقتصادی فورم کے سالانہ اجلاس کی دعوت کے جواب میں وزیراعظم نے کہا کہ آئندہ برس ڈیووس میں پاکستان بھرپور نمائندگی کرے گا۔
وزیراعظم نے حکومت کی ساختی اقتصادی اصلاحات، مالیاتی نظم و ضبط، سرمایہ کاری اور ڈیجیٹل تبدیلی پر توجہ کو اجاگر کیا۔ انہوں نے گزشتہ 18 مہینوں میں بہتر میکرو اکنامک اشاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ حکومت کی توجہ برآمدات کے فروغ، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ، نوجوان افرادی قوت اور آئی ٹی کے شعبوں میں ترقی پر مرکوز ہے۔
وزیراعظم نے پاکستان کی زرعی معیشت کے لیے انتہائی ضروری غذائی تحفظ کے مضبوط نظام پر عالمی اقتصادی فورم کی شراکت کا خیرمقدم کیا اور خوشحالی کے راستے کے طور پر امن کی اہمیت پر زور دیا۔
وزیرِ اعظم نے کہا کہ پاکستان جنوبی ایشیا، وسطی ایشیا اور مشرق وسطیٰ کے مابین روابط کے لیے ایک اہم پل ہے۔
بورگا بغینڈے نے عالمی اقتصادی فورم کے ساتھ پاکستان کے فعال کردار پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ باہمی طور پر فائدہ مند شراکت داری کو فروغ دینے میں پاکستان کی جانب سے مسلسل حمایت کیلئے پر امید ہیں۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *