وزیراعظم شہبازشریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اورقطر کے امیرشیخ تمیم بن حمدالثانی کی میزبانی میں ہونے والی عرب اسلامی کانفرنس میں شرکت کی۔ کانفرنس سے پہلے وزیراعظم نے قطر کے امیرشیخ تمیم بن حمدالثانی، اردن کے شاہ عبداللہ دوئم اورانڈونیشیا کے صدررابووو سوبیانتو سے بھی ملاقاتیں کیں۔ عالمی رہنماوں کی ان ملاقاتوں میں غیر
وزیراعظم شہبازشریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اورقطر کے امیرشیخ تمیم بن حمدالثانی کی میزبانی میں ہونے والی عرب اسلامی کانفرنس میں شرکت کی۔
کانفرنس سے پہلے وزیراعظم نے قطر کے امیرشیخ تمیم بن حمدالثانی، اردن کے شاہ عبداللہ دوئم اورانڈونیشیا کے صدررابووو سوبیانتو سے بھی ملاقاتیں کیں۔
عالمی رہنماوں کی ان ملاقاتوں میں غیر رسمی گفتگو اور مختلف امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
ادھر وزیراعظم شہباز شریف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیویارک میں عرب اسلامی سربراہ اجلاس کے موقع پر خوشگوار ماحول میں تبادلہ خیال کیا۔
دونوں رہنماوں نے گرمجوشی سے مصافحہ کیا اور غیررسمی ملاقات کی۔
اس موقع پر نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *