وزیراعظم شہباز شریف نے ایروپانکس کے جدید طریقے کے ذریعے آلو کے بیج کی پیداوار کیلئے کمپلیکس کا افتتاح کیا ہے۔ اسلام آباد میں اس حوالے سے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ اس اقدام سے آلو کے اعلیٰ معیار کا بیج پیدا کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں
وزیراعظم شہباز شریف نے ایروپانکس کے جدید طریقے کے ذریعے آلو کے بیج کی پیداوار کیلئے کمپلیکس کا افتتاح کیا ہے۔
اسلام آباد میں اس حوالے سے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ اس اقدام سے آلو کے اعلیٰ معیار کا بیج پیدا کرنے میں مدد ملے گی۔
انہوں نے کہا اس سے آلو کے بیج کی درآمد پرخرچ ہونے والا غیر ملکی زرمبادلہ بچایا جاسکے گا۔
وزیراعظم نے کہا کہ زراعت ہماری معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے کیونکہ پاکستان کی 65 فیصد آبادی کاشتکاری سے منسلک ہے۔
شہباز شریف نے درآمدی آلات پر انحصار کرنے کی بجائے ملک میں کمبائن ہارویسٹر اور دیگر زرعی مشینری کی تیاری کی ضرورت پرزور دیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان سالانہ ساڑھے چار ارب ڈالر کا خوردنی تیل درآمد کرتا ہے اور یہ رقم مقامی طورپر اجناس پیدا کرکے بچائی جاسکتی ہے۔
وزیراعظم نے آلو کے بیج کی پیداوار کے پلانٹ لگانے میں تعاون کرنے پر جمہوریہ کوریا کا شکریہ بھی ادا کیا۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے قومی غذائی تحفظ وتحقیق کے وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ ملک وزیراعظم محمد شہبازشریف کی قیادت میں سرسبز انقلاب کی جانب گامزن ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت زرعی شعبے کی بہتری کیلئے ترقیاتی شراکت داروں کے ساتھ تعاون کررہی ہے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *