728 x 90

وزیراعظم نے مظفرآباد میں جدید کینسر ہسپتال اور میڈیکل کالج کا افتتاح کردیا

وزیراعظم نے مظفرآباد میں جدید کینسر ہسپتال اور میڈیکل کالج کا افتتاح کردیا

وزیراعظم شہبازشریف نے مظفرآباد میں ایک جدید ترین کینسر ہسپتال اور ایک میڈیکل کالج کاافتتاح کیا تاکہ آزاد کشمیر کے لوگوں کو صحت کی بہتر سہولتیں فراہم کی جاسکیں۔ جن نئے منصوبوں کا افتتاح کیا گیا ان میں کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف نیو کلیئر میڈیسن ، آنکالوجی اینڈ ریڈیالوجی کینور اور میر واعظ مولوی محمد

وزیراعظم شہبازشریف نے مظفرآباد میں ایک جدید ترین کینسر ہسپتال اور ایک میڈیکل کالج کاافتتاح کیا تاکہ آزاد کشمیر کے لوگوں کو صحت کی بہتر سہولتیں فراہم کی جاسکیں۔

جن نئے منصوبوں کا افتتاح کیا گیا ان میں کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف نیو کلیئر میڈیسن ، آنکالوجی اینڈ ریڈیالوجی کینور اور میر واعظ مولوی محمد فاروق میڈیکل کالج شامل ہیں۔

مظفر آباد میں افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ کینور آزاد کشمیر میں کینسر کے علاج کی جدید طبی خدمات فراہم کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ دور دراز علاقوں کے لوگوں کو اب اس جان لیوا مرض کے علاج کیلئے اسلام آباد یا دوسرے شہروں کو جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

وزیراعظم نے کینسر کے علاج میں مدد فراہم کرنے پر پاکستان اٹامک انرجی کمیشن، مخیر افراد اور دیگر عطیات دینے والوں کی خدمات پر ان کی تعریف کی۔

دورے کے موقع پر انہوں نے کینور کے مختلف محکموں کا معائنہ کیا جہاں انہیں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

ایم آر آئی اور میمو گرافی مشینوں جیسے جدید آلات کی تنصیب کو سراہتے ہوئے انہوں نے مریضوں کو ٹیکنالوجی کے ان جدید ورژن کے ذریعے چوبیس گھنٹے سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔

کینور آزاد کشمیر کی پہلی جدید سہولت ہے جو کینسر کی تشخیص اور علاج کی سہولت فراہم کر رہا ہے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos