728 x 90

وزیراعظم نے پاکستان کی ترقی کیلئے عالمی بینک کی شراکت داری کوسراہا

وزیراعظم نے پاکستان کی ترقی کیلئے عالمی بینک کی شراکت داری کوسراہا

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے عالمی بینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرز نے وفد کے ہمراہ آج (پیر) اسلام آباد میں ملاقات کی۔ وزیراعظم نے وفد کی پاکستان آمد کا خیرمقدم کیا۔ وزیراعظم نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی بینک اور پاکستان کی شراکت داری گزشتہ سات دہائیوں ہر محیط ہے۔ انہوں نے

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے عالمی بینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرز نے وفد کے ہمراہ آج (پیر) اسلام آباد میں ملاقات کی۔

وزیراعظم نے وفد کی پاکستان آمد کا خیرمقدم کیا۔

وزیراعظم نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی بینک اور پاکستان کی شراکت داری گزشتہ سات دہائیوں ہر محیط ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی بینک کے تعاون سے پاکستان میں ملکی تعمیر و ترقی کے حوالے سے متعدد بڑے منصوبے تعمیر ہوئے جنہوں نے پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا۔پاکستان نے عالمی بینک کے ساتھ شراکت داری سے استفادہ حاصل  کیا۔

انہوں نے کہا کہ عالمی بینک نے 2022 کے سیلاب کے دوران پاکستان میں متاثرہ لوگوں کی بھرپور مدد کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ عالمی بینک کے حالیہ کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کے تحت پاکستان میں 40 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی جو خوش آئند ہے۔20 ارب ڈالر سے پاکستان میں صحت، تعلیم، ترقیِ نواجوانان اور دیگر سماجی شعبوں میں مختلف منصوبوں سے ترقی کا نیا باب کھلے گا۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایف سی کے تحت پاکستان کے نجی شعبے میں 20 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے ملکی معیشت کا پہیہ تیزی سے گھومے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ عالمی بینک کے حکومت کی پالیسیوں پر اعتماد کے شکر گزار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ادارہ جاتی و معاشی اصلاحات کا پروگرام تیزی سے جاری ہے۔ملک کی معیشت صحیح سمت اور ترقی کی جانب گامزن ہے۔ملکی معیشت کی پائیدار ترقی کیلئے ابھی مزید سفر طے کرنا ہے۔ 

وزیراعظم نے کہا کہ معیشت کی بہتری کا سہرا ٹیم کی کوششوں کو جاتا ہے،ملکی برآمدات، ترسیلات زر میں اضافہ ہو رہا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ ایس آئی ایف سی کی بدولت ملک میں سرمایہ کاری کے لئے پر کشش ماحول فراہم کیا گیا ہے،قرضوں کی بجائے سرمایہ کاری اور شراکت داری ترجیح ہے۔

وفد کے شرکاء نے پاکستان کے جاری اصلاحاتی پروگرام پر عملدرآمد کی تعریف کی۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos