728 x 90

وزیراعظم کا ایس ایم ایز میں خواتین کی شرکت بڑھانے کیلئے اقدامات کاخیرمقدم

وزیراعظم کا ایس ایم ایز میں خواتین کی شرکت بڑھانے کیلئے اقدامات کاخیرمقدم

وزیراعظم شہبازشریف نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ گھریلو صنعتوں اور چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کی رجسٹریشن کی حوصلہ افزائی کریں تاکہ یہ کاروبار اور صنعتیں کاروباری قرضے حاصل کرسکیں اور ملک کی صنعتی ترقی کی راہ ہموار ہوسکے۔ انہوں نے یہ بات پیر کے روز اسلام آباد میں ایس ایم

وزیراعظم شہبازشریف نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ گھریلو صنعتوں اور چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کی رجسٹریشن کی حوصلہ افزائی کریں تاکہ یہ کاروبار اور صنعتیں کاروباری قرضے حاصل کرسکیں اور ملک کی صنعتی ترقی کی راہ ہموار ہوسکے۔

انہوں نے یہ بات پیر کے روز اسلام آباد میں ایس ایم ایز کی ترقی کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی صنعتی ترقی گھریلو اور چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتوں کی ترقی پر منحصر ہے۔

 اجلاس کو سمیڈا کی تنظٖیم نو اور ایس ایم ایز کی ترقی کیلئے کئے گئے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں ایس ایم ایز کی ترقی کیلئے دفاتر کھولے گئے ہیں جنہیں عوام اور مقامی چیمبرز کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملی ہے۔

سمیڈا کے لئے نجی شعبے کے ماہرین پر مشتمل بورڈ تشکیل دیا گیا ہے اور آئندہ دنوں میں چیف ایگزیکٹو آفیسر کا تقرر کردیا جائیگا۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos