728 x 90

وزیراعظم کا بیلاروس کیساتھ معاشی شراکت داری مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار

وزیراعظم کا بیلاروس کیساتھ معاشی شراکت داری مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے بیلاروس کے ساتھ اقتصادی شراکت داری کومزید فروغ دینے کی پاکستان کی خواہش کا اظہار کیاہے۔ آج اسلام آباد میں بیلاروس کے وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل وکٹرکرینن  سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بیلاروس کے درمیان شاندار دو طرفہ تعلقات ہیں جو ہر گزرتے دن

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے بیلاروس کے ساتھ اقتصادی شراکت داری کومزید فروغ دینے کی پاکستان کی خواہش کا اظہار کیاہے۔

آج اسلام آباد میں بیلاروس کے وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل وکٹرکرینن  سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بیلاروس کے درمیان شاندار دو طرفہ تعلقات ہیں جو ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ زرعی مشینری کی تیاری کے حوالے سے بیلاروس کی مہارت سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بیلاروس کے ساتھ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دفاعی شعبوں میں بھی تعاون کو مزید مستحکم بنایا جائے گا۔

وزیراعظم نے بیلا روس کے وفد کو جنوبی ایشیا میں حالیہ کشیدہ صورتحال کے حوالے سے پاکستان کے موقف سے آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے پہلگام واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش کی، تاہم اس کا مثبت جواب دینے کے بجائے بھارت نے جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان پر حملہ کیا، شہری آبادی کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں بے گناہ شہری شہید ہوئے۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان نے اپنے دفاع میں بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا۔

 بیلاروس کے وزیر دفاع نے کہا کہ ان کا ملک جنوبی ایشیا میں امن اور استحکام کا خواہشمند ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کے دورہ پاکستان کا مقصد دونوں ملکوںکے درمیان معاہدوں پر مزید پیشرفت کرنا ہے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos