728 x 90

وزیراعظم کا ترکیہ کیساتھ مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کا عزم

وزیراعظم کا ترکیہ کیساتھ مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کا عزم

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ترکیہ کے ساتھ باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج(جمعہ ) کو اشک آباد میں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے امن و اعتماد کے بین الاقوامی سال کی مناسبت

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ترکیہ کے ساتھ باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج(جمعہ ) کو اشک آباد میں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے امن و اعتماد کے بین الاقوامی سال کی مناسبت سے بین الاقوامی فورم کے موقع پر ملاقات کے دوران کیا۔

وزیر اعظم نے توانائی، پیٹرولیم اور معدنیات کے ترجیحی شعبوں میں ترکیہ کی دلچسپی اور سرمایہ کاری کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان اہم شعبوں میں مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر بروقت عمل درآمد یقینی بنانے کی اہمیت پر زور دیا جن پر حال ہی میں دستخط کئے گئے ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری میں ترکیہ کی مہارت سے مستفید ہونے میں دلچسپی رکھتا ہے۔ اس سلسلے میں فیصلہ کیا گیا کہ دونوں ممالک کے درمیان بہت جلد وزارتی سطح کے تبادلے ہوں گے۔

وزیراعظم نے علاقائی روابط کی اہمیت پر زور دیا جس میں اسلام آباد-تہران-استنبول ریل نیٹ ورک کی بحالی شامل ہیں۔

دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور عالمی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعظم نے صدر اردوان کی جرأت مندانہ قیادت اور غزہ میں امن کی کوششوں کیلئے مضبوط عزم کی تعریف کی۔

انہوں نے پاکستان اور افغان طالبان حکومت کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے میں ترکیہ کے تعمیری کردار پراس کا شکریہ بھی ادا کیا، تاہم اس امر پر زور دیا کہ امن تب ہی ممکن ہو گا جب پاکستان کے سلامتی کے حوالے سے تحفظات کو پوری طرح سے دور کیا جائے۔

ترک صدر نے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات استوار کرنے کیلئے مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos