728 x 90

وزیراعظم کا سال 2030 تک مصنوعی ذہانت کے شعبے میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان

وزیراعظم کا سال 2030 تک مصنوعی ذہانت کے شعبے میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان

وزیر اعظم شہباز شریف نے دوہزار تیس تک مصنوعی ذہانت کے شعبے میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے آج (پیر) کو اسلام آباد میں انڈس اے آئی ہفتہ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ سرمایہ کاری ہمارے ملک میں اے آئی ایکو سسٹم کے

وزیر اعظم شہباز شریف نے دوہزار تیس تک مصنوعی ذہانت کے شعبے میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے آج (پیر) کو اسلام آباد میں انڈس اے آئی ہفتہ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ سرمایہ کاری ہمارے ملک میں اے آئی ایکو سسٹم کے قیام میں مدد گار ثابت ہوگی۔

شہباز شریف نے کہا کہ نوجوانوں کو قیادت اور ڈیجیٹل معیشت کے حوالے سے تیار کرنے کے لیے وفاق کے زیر انتظام تمام اسکولوں اور آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان اور بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں بھی اے آئی کا نصاب متعارف کرایا جائے گا۔

وزیراعظم نے یہ اعلان بھی کیا کہ حکومت عالمی معیار کا تحقیقی مرکز بنانے کیلئے دوہزار تیس تک ملک بھر کے نوجوانوں کو اے آئی کے شعبے میں ایک ہزار مکمل فنڈڈ پی ایچ ڈی وظائف فراہم کریگی۔

شہباز شریف نے کہا کہ حکومت دس لاکھ نان آئی ٹی پروفیشنلز کو اے آئی کی مہارتوں میں تربیت دینے کے لیے ملک گیر پروگرام شروع کرے گی، تاکہ وہ پیداواری صلاحیت میں اضافہ اور اپنے ذریعہ معاش کو بہتر بنا سکیں۔

منصوبہ بندی و ترقی کے وزیر احسن اقبال نے اس موقع پر اپنے ریمارکس میں کہا کہ پاکستان جدید ٹیکنالوجی کے میدان میں آگے بڑھے گا اور قیادت کریگا۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس سال نئے قومی مراکز قائم کر رہے ہیں جن میں کوانٹم کمپیوٹنگ، نئی مینوفیکچرنگ اور نینو ٹیکنالوجی شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا کوانٹم ویلی پراجیکٹ اُبھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز، کان کنی اور معدنیات، زرعی ٹیکنالوجی اور بائیو سائنسز میں چار خصوصی سائنس پارکس کے ساتھ جدید اور جامع ایکوسسٹم کا ماڈل ہوگا۔

انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزیر شزہ فاطمہ نے کہا کہ پاکستان کا مقصد اے آئی کو اس انداز میں ڈھالنا ہے کہ وہ قومی ترجیحات کے مطابق ہو اور ہماری اقدار اور خواہشات کی عکاسی کرے۔

انہوں نے کہا کہ اس سال اے آئی پالیسی کے نفاذ کی نشان دہی ہو گی جو گزشتہ سال ستمبر میں شروع کی گئی تھی۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos