وزیراعظم شہبازشریف نے غیر ملکی سرمایہ کاروں اور سٹرٹیجک ٹیکنالوجی کے شراکت داروں کو تعاون فراہم کرنے کے لئے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں ایرکسن کمپنی کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ایرکسن کے صدر اور یورپ، مشرق وسطیٰ اور افریقہ کے مارکیٹ ایریا
وزیراعظم شہبازشریف نے غیر ملکی سرمایہ کاروں اور سٹرٹیجک ٹیکنالوجی کے شراکت داروں کو تعاون فراہم کرنے کے لئے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں ایرکسن کمپنی کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
ایرکسن کے صدر اور یورپ، مشرق وسطیٰ اور افریقہ کے مارکیٹ ایریا کے سربراہ پیٹرک جانسن وفد کی قیادت کررہے تھے۔
وزیراعظم نے وفد کا خیرمقدم کیا اور پاکستان میں ایرکسن کی دیرینہ سرمایہ کاری اور ملک کے ٹیلی مواصلات کے شعبے کی ترقی میں اس کے کردار کو سراہا۔
شہباز شریف نے قومی ضروریات سے ہم آہنگ، محفوظ اور پائیدار بنیادی ڈھانچے کو یقینی بناتے ہوئے فائیو جی سمیت جدید نیٹ ورکس میں ایرکسن کے عالمی تجربات سے سیکھنے میں پاکستان کی دلچسپی کو اجاگر کیا۔
ملاقات میں اقتصادی ترقی، پیداوار اور عوامی خدمات کی فراہمی کے لئے جدید ڈیجیٹل روابط کی اہمیت پرخصوصی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایرکسن کے وفد نے فائیو جی اسپیکٹرم نیلامی سمیت ملک کے آئی ٹی کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور اسے بہتر بنانے پر حکومت پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *