وزیراعظم شہباز شریف نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت مختلف اقدامات اور منصوبوں پر بروقت عملدرآمد اور تکمیل کو یقینی بنانے پر زور دیا ہے۔ وہ چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ سے گفتگو کر رہے تھے جنہوں نے جمعہ کے روز اسلام آباد میں ان سے بشکریہ ملاقات کی۔ وزیر اعظم نے چینی صدر
وزیراعظم شہباز شریف نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت مختلف اقدامات اور منصوبوں پر بروقت عملدرآمد اور تکمیل کو یقینی بنانے پر زور دیا ہے۔
وہ چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ سے گفتگو کر رہے تھے جنہوں نے جمعہ کے روز اسلام آباد میں ان سے بشکریہ ملاقات کی۔
وزیر اعظم نے چینی صدر شی جن پنگ اور وزیر اعظم لی کیانگ کو بھی مبارکباد اور نیک خواہشات کا پیغام دیا۔
پاکستان اور چین کے دوطرفہ اسٹریٹجک تعلقات کی مثبت رفتار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے،جس کا مظہر صدر آصف علی زرداری کے گزشتہ ماہ بیجنگ کے کامیاب دورہ سے ظاہر ہوا، وزیراعظم نے تمام بنیادی مسائل پر پاکستان کی دیرینہ اور ثابت قدم حمایت پر چین کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے بنیادی مسائل پر چین کے ساتھ پاکستان کی مسلسل اور غیر متزلزل حمایت کا بھی اعادہ کیا اور کہا کہ دونوں ممالک کی قیادت اور عوام پاک چین “آل ویدر اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ” کو مزید مضبوط کرنے اور اسے نئی بلندیوں تک پہنچانے کے اپنے مشترکہ عزم پر قائم ہیں۔
دونوں ممالک کے درمیان سیکورٹی اور انسداد دہشت گردی تعاون پر پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم نے مسر ت کا اظہار کیا کہ اس سال صدر شی جن پنگ کے 2015 میں پاکستان کے تاریخی دورے کی دسویں سالگرہ منائی جارہی ہے۔ اس سلسلے میں وزیراعظم نے اس یادگار موقع کو شایان شان طریقے سے منانے کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔
انہوں نے صدر شی جن پنگ کو اپنی جلد از جلد سہولت کے مطابق پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کے لیے اپنی انتہائی پرخلوص دعوت کی بھی تجدید کی۔
چینی سفیر نے چینی قیادت کیلئے نیک خواہشات پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے وزیراعظم کو پاک چین دوطرفہ تعاون کی تازہ ترین پیش رفت سے آگاہ کیا۔ملک میں میکرو اکنامک صورتحال کو بہتر بنانے میں حکومت کی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے، چینی سفیر نے اس بات کا اعادہ کیا کہ چین پاکستان کی قومی ترقی کی کوششوں میں اپنی مکمل حمایت اور تعاون جاری رکھے گا۔



















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *