728 x 90

وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کیلئے مالیاتی لائحہ عمل وضع کرنے پر زور

وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کیلئے مالیاتی لائحہ عمل وضع کرنے پر زور

وزیر اعظم شہباز شریف نے پائیدار ترقی کے لیے صاف توانائی کی راہداریوں کے قیام’ ماحولیاتی سیاحت کے اقدامات کرنے اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لئے موثر لائحہ عمل وضع کرنے پر زور دیا ہے۔ جمعہ کے روز آذربائیجان میں سترہویں ای سی او سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے، انہوں نے

وزیر اعظم شہباز شریف نے پائیدار ترقی کے لیے صاف توانائی کی راہداریوں کے قیام’ ماحولیاتی سیاحت کے اقدامات کرنے اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لئے موثر لائحہ عمل وضع کرنے پر زور دیا ہے۔

جمعہ کے روز آذربائیجان میں سترہویں ای سی او سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ اس لائحہ عمل سے سبز روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان نے موسمیاتی تبدیلی سے متعلق متعدد پالیسی اقدامات کئے اورہم موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کیلئے تعمیر نو اور بحالی پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے کئی منصوبوں پر عمل پیراہیں۔

انہوں نے ای سی او کے رکن ممالک پراہم علاقائی اور عالمی مسائل بالخصوص موسمیاتی تبدیلی اور جغرافیائی و سیاسی عدم استحکام کے پیش نظر تعاون کو مزید فروغ دینے پر زور دیا۔

انہوں نے پاکستان کے خلاف بھارت کی بلا اشتعال جارحیت پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دنیا نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان کی بہادر مسلح افواج کی ثابت قدمی کا مشاہدہ کیا۔

انہوں نے بھارتی جارحیت کے پیش نظر ای سی او کے برادر رکن ممالک کی جانب سے پاکستان کی حمایت اور اظہار یکجہتی کی بھی تعریف کی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان اب بھارت کے پانی کو ہتھیار کے طورپر استعمال کرنے کے ایک نئے اور تشویشناک رجحان کا مشاہدہ کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی بینک سے طے شدہ سندھ طاس  معاہدے کی خلاف ورزی کرنے کی بھارت کی غیر قانونی کوشش کے ساتھ ساتھ ثالثی کی مستقل عدالت کے حالیہ فیصلے کو نظر انداز کرنا مکمل طور پر ناقابل قبول ہے۔ انہوں نے کہا کہ دریائے سندھ کا پانی پاکستان کے چوبیس کروڑ عوام کے لیے لائف لائن ہے۔

ایران پر اسرائیل کے حالیہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے وزیراعظم نے اسے غیر قانونی اور بلاجواز قرار دیا اور ایرانی عوام کیساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

انہوں نے غزہ پر اسرائیلی مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ غزہ ہو’ مقبوضہ کشمیر ہو یا ایران’ پاکستان دنیا بھر میں کہیں بھی بے گناہ لوگوں پر مظالم ڈھانے والوں کے خلاف مضبوطی سے سینہ سپر ہے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos