728 x 90

وزیراعظم کا چترال میں دانش سکول کا سنگ بنیاد

وزیراعظم کا چترال میں دانش سکول کا سنگ بنیاد

وزیراعظم شہبازشریف نے جمعہ کے روز چترال میں دانش سکول کا سنگ بنیاد رکھا ۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یہ سکول ڈیجیٹل لائبریریز ‘ سمارٹ بورڈز اورکھیل کے میدان جیسی جدید سہولتوں سے آراستہ ہوگا جو علاقے کے مستحق طلباکو مفت رہائش اور تعلیم کی سہولت فراہم کرے

وزیراعظم شہبازشریف نے جمعہ کے روز چترال میں دانش سکول کا سنگ بنیاد رکھا ۔

اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یہ سکول ڈیجیٹل لائبریریز ‘ سمارٹ بورڈز اورکھیل کے میدان جیسی جدید سہولتوں سے آراستہ ہوگا جو علاقے کے مستحق طلباکو مفت رہائش اور تعلیم کی سہولت فراہم کرے گا۔

وزیراعظم نے کہاکہ چترال میں دانش سکول غریب گھرانوں کے بچوں کیلئے معیاری تعلیم کے حصول کے حوالے سے ایچی سن کالج لاہور کے برابر ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ کسی نے اس سکول کے قیام کی درخواست نہیں کی تھی بلکہ یہ ان کی ذاتی خواہش تھی کہ خیبرپختونخوا ‘ بلوچستان ‘ آزادکشمیر اور گلگت  بلتستان سمیت دور دراز علاقوں کو ایسی تعلیمی سہولتیں مہیا کی جائیں۔

انہوں نے اس منصوبے کووفاقی حکومت کی جانب سے چترال کے عوام کیلئے تحفہ قراردیا۔

شہبازشریف نے یقین ظاہر کیاکہ چترال میں دانش سکول کا اگلے سال باضابطہ افتتاح کیا جائے گا۔

مقامی لوگوں کے مطالبے پر انہوں نے چترال میں گیس پلانٹ کے قیام کا بھی اعلان کیا۔

انہوں نے یقین دلایا کہ بالائی چترال میں بجلی کے ٹیرف کا مسئلہ خوش اسلوبی سے حل کرلیاجائے گا ۔

عوامی مطالبے کے تناظر میں انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت بالائی چترال میں ایک یونیورسٹی بھی قائم کرے گی۔

وزیراعظم نے کہاکہ علاقے میں بنیادی ڈھانچے کے کئی منصوبوں پرکام جاری ہے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos