728 x 90

وزیراعظم کا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس 2.1 ارب ڈالرز تک پہنچنے پر اظہار تشکر

وزیراعظم کا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس 2.1 ارب ڈالرز تک پہنچنے پر اظہار تشکر

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مالی سال 2024-2025 میں فاضل حسابات جاریہ 2.1 ارب ڈالرز تک پہنچنے پر اظہار تشکر کیا ہے۔  ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ فاضل حسابات جاریہ گزشتہ 22 سالوں کی بلند ترین سطح پر پہنچنا انتہائی خوش آئند ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومتی اقدامات کی وجہ سے زر

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مالی سال 2024-2025 میں فاضل حسابات جاریہ 2.1 ارب ڈالرز تک پہنچنے پر اظہار تشکر کیا ہے۔

 ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ فاضل حسابات جاریہ گزشتہ 22 سالوں کی بلند ترین سطح پر پہنچنا انتہائی خوش آئند ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومتی اقدامات کی وجہ سے زر مبادلہ کے ذخائر 19 ارب ڈالرز سے تجاوز کر گئے ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ دن بدن بہتر ہوتے مالیاتی و معاشی اشاریے یہ ظاہر کرتے ہیں کہ ملکی معیشت استحکام کے راستے پر گامزن ہو چکی ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت ملک میں کاروبار اور سرمایہ کار دوست ماحول مزید بہتر کرنے کے حوالے سے ترجیحی اقدامات اٹھا رہی ہے۔

وزیراعظم نے حکومت کی اقتصادی ٹیم کی کوششوں کی بھی تعریف کی۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos