وزیراعظم شہبازشریف نے وفاقی اور صوبائی اداروں کو پاکستان میں غیر قانونی طورپر مقیم افغان باشندوں کی فوری وطن واپسی یقینی بنانے کے لئے مل کر کام کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے یہ بات افغان مہاجرین کی واپسی کے حوالے سے اسلام آباد میں ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے
وزیراعظم شہبازشریف نے وفاقی اور صوبائی اداروں کو پاکستان میں غیر قانونی طورپر مقیم افغان باشندوں کی فوری وطن واپسی یقینی بنانے کے لئے مل کر کام کرنے کی ہدایت کی ہے۔
انہوں نے یہ بات افغان مہاجرین کی واپسی کے حوالے سے اسلام آباد میں ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ غیر قانونی افغان باشندوں کے انخلاء کے دوران معمر افراد، خواتین، بچوں اور اقلیتوں سے حسن سلوک کا برتاو کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہزاروں قیمتی جانوں اور اربوں ڈالر کا معاشی نقصان برداشت کیا ہے۔
وزیراعظم نے افغان سرزمین سے پاکستان پر دہشت گردوںکے حملوں اور ان حملوں میں افغانی شہریوں کے ملوث ہونے پر تشویش کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے افغانستان سے دہشت گردوں کی دراندازی روکنے کیلئے بھرپور سفارتی اور سیاسی کوششیں کیں اور اس سلسلے میں نائب وزیراعظم ووزیرخارجہ، وزیر دفاع اور دوسرے اعلیٰ حکام نے افغانستان کے کئی بار دورے کیے اور افغان عبوری حکومت سے بات چیت کی۔
وزیراعظم نے پاکستان پر افغانستان کے حالیہ حملے اورعسکریت پسندوں کے داخلے کی کوششوں میں اس کی حمایت پر تشویش کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نے کہا فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے زیر قیادت پاک فوج نے افغان جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا اور پوری قوم ان کے کردار کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔
انہوں نے کہاکہ پاک فوج نے بھارتی جارحیت کے خلاف پہلے ہی ثابت کیا تھا کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ مہارت کے ذریعے وطن کی حفاظت کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ خیبرپختونخوا ملک کا اہم صوبہ ہے اور وفاقی حکومت عوام کی بہبود اور ترقی کیلئے صوبائی حکومت کی مدد اور تعاون کریگی۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *