وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے چیئرمین این ڈی ایم اے کو خیبر پختونخوا حکومت کو خیمے، ادویات، اشیا خورنوش اور دیگر امدادی سامان فوری پہنچانے کی ہدایت کی ہے۔ آج (جمعہ) اسلام آباد میں ملک میں حالیہ بارشوں پر سیلاب کی صورتحال کے جائزے کیلئے ہنگامی اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے انہوں نے کہا
وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے چیئرمین این ڈی ایم اے کو خیبر پختونخوا حکومت کو خیمے، ادویات، اشیا خورنوش اور دیگر امدادی سامان فوری پہنچانے کی ہدایت کی ہے۔
آج (جمعہ) اسلام آباد میں ملک میں حالیہ بارشوں پر سیلاب کی صورتحال کے جائزے کیلئے ہنگامی اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ ترجیحی بنیادوں پر امدادی سامان کو ٹرکوں کے ذریعے فوری بھیجا جائے۔
چیئرمین NDMA لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے وزیرِاعظم کو ملک کے بالائی حصوں میں کلاوڈ برسٹ، فلیش فلڈز سے ہونے والے نقصانات اور ریسکیو و ریلیف آپریشن پر بریفنگ دی۔
وزیرِاعظم نے این ڈی ایم اے کو خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت اور پی ڈی ایم اے کے ساتھ تعاون جاری رکھنے، انہیں ریسکیو و ریلیف آپریشن میں تمام تر تعاون فراہم کرنے اور اسکے لئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی۔
انہوں نے چیئرمین این ڈی ایم اے کو خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت سے ریسکیو و امدادی سرگرمیوں کیلئے رابطے مزید مربوط کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
شہباز شریف نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پھنسے لوگوں و سیاحوں کو فوری محفوظ مقامات پر پہنچایا جائے۔
وزیرِاعظم کو اجلاس میں نقصانات کا جائزہ پیش کرنے کے ساتھ ساتھ ریسکیو و ریلیف آپریشن پر پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔
وزیرِاعظم نے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی اور صوبائی وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور سے بھی ٹیلی فون پر گفتگو کی۔
وزیرِاعظم نے خیبر پختونخوا میں حالیہ کلاؤڈ برسٹ اور فلیش فلڈز کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ذیاں پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے این ڈی ایم اے کو ہدایت کی ہے کہ وہ صوبائی حکومت کو رسیکیو و ریلیف آپریشن میں ہر قسم کی معاونت فراہم کریں۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سے گفتگو کے دوران وزیراعظم نے یقین دہانی کرائی کہ وفاقی حکومت صوبائی حکومت کی ہر قسم کی مدد کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت ادویات، خیمے اور اشیا خورونوش بھیج رہی ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہماری تمام تر ہمدردیاں متاثرین کے ساتھ ہیں۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *