728 x 90

وزیراعظم کی این ڈی ایم اے کو سندھ حکومت سے مکمل تعاون کی ہدایت

وزیراعظم کی این ڈی ایم اے کو سندھ حکومت سے مکمل تعاون کی ہدایت

وزیراعظم شہبازشریف نے قومی ہنگامی امدادی ادارے کو ہدایت کی ہے کہ وہ کراچی سمیت صوبے بھر میں امدادی کارروائیوں میں سندھ حکومت سے مکمل تعاون کرے۔ انہوں نے یہ ہدایات سندھ میں سیلاب کی موجودہ صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے جاری کیں۔ انہوں نے کراچی میں امدادی کارروائیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے

وزیراعظم شہبازشریف نے قومی ہنگامی امدادی ادارے کو ہدایت کی ہے کہ وہ کراچی سمیت صوبے بھر میں امدادی کارروائیوں میں سندھ حکومت سے مکمل تعاون کرے۔

انہوں نے یہ ہدایات سندھ میں سیلاب کی موجودہ صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے جاری کیں۔

انہوں نے کراچی میں امدادی کارروائیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے پر ریسکیو1122 ‘ پاک فوج اور رینجرزکی کاوشوں کو سراہا۔

وزیراعظم نے گڈاپ ندی میں شہریوں کے ڈوبنے پر اظہارافسوس کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کوسیلاب میں لاپتہ افراد کو جلد از جلد تلاش کرنے کا حکم دیا۔

انہوں نے سیلاب سے متاثرہ مواصلات کے بنیادی ڈھانچے کی بحالی کیلئے تیز تر اقدامات پر بھی زور دیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ وفاق اور سندھ حکومت اس بحران سے نمٹنے کیلئے ہم آہنگی سے کام کررہی ہیں۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos